ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم کی تکمیل میں حائل اہم قانونی رکاوٹیں دور کر دیں

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم کی تکمیل میں حائل اہم قانونی رکاوٹیں دور کر دیں

▫️ٹھیکیدار کو اصل معاہدے، ثالثی فیصلے اور 2021 کی مفاہمتی یادداشت کے تحت باقی تعمیراتی کام مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی آئینی عدالت نے کئی برسوں سے التوا کا شکار نئی گاج ڈیم منصوبے کی تکمیل میں حائل اہم قانونی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے وہ فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں جن کے تحت ٹھیکیدار کو اصل معاہدے سے بڑھ کر قیمتوں میں اضافے کا دعویٰ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
پیر کو جاری کیے گئے 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹھیکیدار کمپنی این ای آئی ای، ایس ایم اے ڈی بی، للی اور آر ایم ایس کراچی کو ہدایت کی کہ وہ باقی ماندہ تعمیراتی کام اصل معاہدے، ثالثی فیصلے اور 21 ستمبر 2021 کو طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے مطابق مکمل کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ٹھیکیدار پہلے سے طے شدہ شرائط اور مالی معاملات سے ہٹ کر کسی اضافی قیمت، معاوضے یا مالی فائدے کا حق دار نہیں ہوگا۔ منصوبے میں مزید تاخیر روکنے کے لیے عدالت نے ڈیم کی تکمیل تک کسی نئی عدالتی مداخلت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے کے مطابق دوران تعمیر پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع کو معاہدے میں درج تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے تحت نمٹایا جائے گا۔ عدالت نے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اگر ٹھیکیدار کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دے تو واپڈا 15 روز کے اندر اس پر فیصلہ کرے۔ واپڈا باقی کام کی نوعیت اور حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب مدت میں توسیع دے سکتا ہے، تاہم عدالت نے دوٹوک انداز میں قرار دیا کہ مدت میں کسی بھی توسیع کی بنیاد پر ٹھیکیدار اضافی ادائیگی، قیمتوں میں اضافہ، ہرجانہ یا کسی اور مالی معاوضے کا دعویٰ نہیں کر سکے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر ٹھیکیدار طے شدہ شرائط کے تحت کام دوبارہ شروع کرنے سے انکار کرے یا اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے تو واپڈا قانونی طریقہ کار کے مطابق باقی کام نئے ٹینڈر کے ذریعے کسی دوسرے ادارے کو دے سکے گا۔ ایسی صورت میں باقی تعمیراتی کام خطرہ اور لاگت کی بنیاد پر دوبارہ ایوارڈ کیا جا سکے گا، جبکہ ٹھیکیدار کی ناکامی کے باعث آنے والے اضافی اخراجات بھی متعلقہ قانونی اصولوں کے تحت وصول کیے جا سکیں گے۔ نئی گاج ڈیم سندھ کے ضلع دادو میں دریائے گاج پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک کثیرالمقاصد آبی اور زرعی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد کاچھو اور کوہستان کے بارانی علاقوں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنا ہے، جہاں زراعت بڑی حد تک موسمی بارشوں پر منحصر ہے۔ یہ منصوبہ منچھر جھیل میں میٹھے پانی کے بہاؤ کی بحالی، ماحول کی بہتری اور خطے میں پانی کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد تقریباً 4.2 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہونے اور لگ بھگ 28 ہزار 800 ایکڑ اراضی کو زیر کاشت لانے کی توقع ہے، جس سے زرعی پیداوار اور دیہی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ منصوبہ 2012 میں 38 ارب 79 کروڑ روپے کی لاگت سے ایوارڈ کیا گیا تھا، تاہم معاہداتی تنازعات، عدالتی مقدمات اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق اختلافات کے باعث تعمیراتی کام طویل عرصے تک تاخیر کا شکار رہا۔ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں اس امر پر زور دیا کہ نئی گاج ڈیم محض ایک معاہداتی منصوبہ نہیں بلکہ قومی اہمیت کا حامل عوامی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے، جو آبپاشی، زراعت، آبی تحفظ، پن بجلی کی پیداوار اور ماحولیاتی بحالی سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ عدالتی فیصلے سے منصوبے کی بحالی اور تکمیل کے لیے ایک واضح قانونی اور معاہداتی فریم ورک سامنے آ گیا ہے، جبکہ مزید مقدمہ بازی اور اضافی مالی دعوؤں کے امکانات بھی محدود ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں