ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1332 news articles

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں سست روی پر تشویش

خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں سست روی پر تشویش

▫️کمیٹی کی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے قانونی کارروائی تیز کرنے اور سینئر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات و تعمیرات نے اہم ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً جنوبی وزیرستان اور بالائی دیر میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو و بحالی میں سست پیش رفت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز چیئرمین مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم، کمیٹی ارکان محمد یامین خان، زبیر خان، عارفہ بی بی، اسماء عالم، فرح خان اور شاہدہ وحید نے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ قانون کے حکام اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے دوران 21 دسمبر 2024 کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں جاری کی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ارکان نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ کافی وقت گزرنے کے باوجود جنوبی وزیرستان اور بالائی دیر میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو و بحالی سے متعلق اربوں روپے کے اہم ترقیاتی منصوبے پر محدود پیش رفت ہوئی ہے۔
چیئرمین مشتاق احمد غنی نے کہا کہ عوامی آمد و رفت اور مقامی معاشی سرگرمیوں کے لیے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں میں تاخیر قابل قبول نہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کے باعث عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے متعلق اب تک تین انکوائریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ انکوائریوں کے نتیجے میں متعدد سینئر افسران کی تنزلی کی گئی، جبکہ مختلف ٹھیکیداروں سے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
تاہم سیکرٹری کے مطابق پانچ ٹھیکیداروں نے ریکوری کے عمل کے خلاف ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، جو اگست 2023 سے برقرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مؤثر قانونی پیروی کے لیے محکمہ کو مناسب وسائل اور مضبوط قانونی نمائندگی کی کمی کا سامنا ہے۔
صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین نے محکمہ کو ہدایت کی کہ سینئر قانونی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر سمری ارسال کی جائے، تاکہ ہائی کورٹ میں مؤثر نمائندگی کے ذریعے حکم امتناع ختم کرانے کی کوشش کی جا سکے اور ریکوری و احتساب کا عمل مزید تاخیر کے بغیر آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی محمد یامین خان نے بالائی دیر میں سڑکوں اور پلوں کی خراب حالت کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ڈھانچے، جو برسوں قبل سیلاب کے باعث تباہ ہوئے تھے، اب تک نہ دوبارہ تعمیر کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان کی مرمت مکمل ہو سکی ہے، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس پر چیئرمین کمیٹی نے بالائی دیر کے دورے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، جو جاری اور مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کر کے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے ضلع مردان کی اہم شاہراہوں کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ قائمہ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور سفری سہولتوں کی بہتری کے لیے ان سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لیے عملی اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں