تاریخ اشاعت: April 8, 2026 - 1:00 PM
KP Chief Minister Chairs Meeting, Reviews Progress on Development Projects
وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
▫️لینڈ ریکارڈ کے تحفظ کے لیے خستہ حال محافظ خانوں کی بحالی، ضم اضلاع میں اقلیتی برادری کیلئے معاشی خودمختاری سکیم متعارف کرانے کی تجویز پر اتفاق
پشاور: ری نیوز پاکستان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ل...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کے تحفظ کے لیے خستہ حال محافظ خانوں کی بحالی، عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اور ضم اضلاع میں اقلیتی برادری کے لیے معاشی خودمختاری سکیم متعارف کرانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جبکہ صحت کے شعبے میں بڑے منصوبوں کو ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، جن میں ٹرائیبل میڈیکل کالج، نرسنگ کالجز، مختلف پرائمری و سیکنڈری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، ہیلتھ سٹی کا قیام، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (MTIs) کے نئے بلاکس، بریسٹ کینسر سکریننگ سینٹرز، میڈیکل کمپلیکسز اور 1000 بیڈ جنرل ہسپتال کی تعمیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
تعلیم کے شعبے میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، بنیادی سہولیات کی فراہمی، 20 ہزار اضافی کلاس رومز کی تعمیر، غیر فعال آئی ٹی لیبز کی بحالی، سائنس لیبز کے قیام اور کمپیوٹر سائنس میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نصاب متعارف کرانے پر غور کیا گیا۔ ضم اضلاع کے طلبہ کے لیے سکالرشپس اور اساتذہ کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
مزید برآں، مساجد، مدارس، عیدگاہوں اور جنازہ گاہوں کے انفراسٹرکچر کی جلد اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ای اسلامک اکیڈمی کے قیام اور علما کی مشاورت سے جدید سائنسی مضامین متعارف کرانے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ہمہ جہت ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔