تاریخ اشاعت: September 28, 2026 - 12:01 PM
New Five Star Hotel to Be Built in Islamabad; Prime Minister to Lay Foundation Stone
وفاقی دارالحکومت میں نئے فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کا اعلان، وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے
▫️ حکومت ملک میں اوورسیز سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور مطلوبہ سہولتیں فراخدلی سے مہیا کی جائیں گی: شہباز شریف
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے آخری روز پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور انہیں مطلوبہ سہولت...
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے آخری روز پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور انہیں مطلوبہ سہولتیں فراخدلی سے مہیا کی جائیں گی۔
اس موقع پر پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار ملک غلام عباس اور راجہ رزاق نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ تقریباً ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری سے اسلام آباد میں ایک شاندار فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سرمایہ کاروں کے مطابق منصوبہ تقریباً سوا دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے نئے فائیو اسٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔
حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت کاری کی یقین دہانی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور نئے کاروباری منصوبوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔