ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1330 news articles

آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، پاکستان کا قطر سے ماہ رواں 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، پاکستان کا قطر سے ماہ رواں 3 ایل این جی کارگو لینے کا فیصلہ

ایل این جی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کیلئے ایرانی حکام سے رابطے کی تیاری، قطر انرجی نے فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانآبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اکتوبر کے دوران قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اکتوبر کے دوران قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان کیلئے ایل این جی لے کر آنے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی ہے، جس کے باعث حکام میں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ سپلائی میں تعطل موسم سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں پاکستان طویل مدتی ایل این جی سپلائی معاہدوں کے تحت طے شدہ متعدد کارگوز کی فراہمی سے محروم ہو سکتا ہے، جس سے سردیوں میں توانائی کی طلب بڑھنے کے دوران گیس کی دستیابی پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

حکومت نے موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے سے قبل مناسب مقدار میں ایل این جی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

خصوصی طور پر پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور شمالی علاقوں کیلئے مطلوبہ گیس سپلائی یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے، جہاں سردیوں کے دوران گیس کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کیلئے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے اور اس راستے سے ایل این جی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے درآمدی گیس پر انحصار کرنے والے ممالک کیلئے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

پاکستان مقامی گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے درآمدی ایل این جی پر انحصار کرتا ہے، بالخصوص سردیوں میں طلب بڑھنے کے دوران، اس لیے طے شدہ کارگوز کی فراہمی میں طویل تعطل گیس کی دستیابی متاثر کرنے کے ساتھ متبادل انتظامات کی ضرورت بھی بڑھا سکتا ہے۔
پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہیکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقررلاہور | ری نی...

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں