ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

تقسیمِ جائیداد یا ملکیت کے تنازعات کرایہ داروں کی بے دخلی روکنے کا جواز نہیں، سپریم کورٹ

▫️شریک مالک دیگر مالکان کی نمائندگی کرتے ہوئے کرایہ دار کی بے دخلی کی درخواست دائر کر سکتا ہے، عدالت عظمیٰ کا کرایہ داری تنازع پر اہم فیصلہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرایہ داری اور ملکیت کے تنازعات سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی جائیداد کے شریک مالکان کے درمیان تقسیمِ جائیداد یا ملکیت سے متعلق داخلی اختلافات کرایہ داروں کے لیے بے دخلی سے بچنے کا قانونی جواز نہیں بن سکتے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں واقع دکانوں سے متعلق کرایہ داری تنازع پر فیصلہ سناتے ہوئے کرایہ داروں کی اپیلوں کی اجازت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ سے مالک اور کرایہ دار کے تعلق کا ثبوت واضح طور پر سامنے آتا ہے، اس لیے محض مالکان کے باہمی تنازعات کو بنیاد بنا کر کرایہ دار بے دخلی کی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ شریک مالک بھی دیگر مالکان کی نمائندگی کرتے ہوئے کرایہ دار کی بے دخلی کے لیے درخواست دائر کر سکتا ہے۔ عدالت کے مطابق اگر جائیداد کے مالکان کے درمیان تقسیم یا ملکیت کے حوالے سے کوئی اندرونی معاملہ زیرِ بحث ہو تو اس کا اثر کرایہ دار اور مالک کے قانونی تعلق پر نہیں پڑتا۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی قرار دیا کہ ذاتی ضرورت کا تصور صرف مالک کی اپنی ضرورت تک محدود نہیں ہوتا بلکہ اس میں مالک کے بچوں، اہلِ خانہ اور دیگر شریک مالکان کی جائز کاروباری ضروریات بھی شامل ہوتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق اگر مالک یا شریک مالکان جائیداد کو اپنے خاندان یا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے قانون کے تحت جائز ضرورت تصور کیا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرایہ داروں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ جب مالک اور کرایہ دار کے تعلق کا ثبوت موجود ہو اور جائیداد کی ضرورت قانونی بنیادوں پر ثابت ہو جائے تو کرایہ دار محض ملکیت یا تقسیمِ جائیداد کے تنازعات کا سہارا لے کر بے دخلی سے بچ نہیں سکتے۔
عدالت کے اس فیصلے کو کرایہ داری مقدمات میں ایک اہم عدالتی تشریح قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت جائیداد کے شریک مالکان کو کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے حق میں مزید وضاحت مل گئی ہے۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں