ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1330 news articles

غیر منظور شدہ آن لائن تشہیر، آر ڈی اے نے سگنیچر سٹی کے خلاف معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھجوادیا

غیر منظور شدہ آن لائن تشہیر، آر ڈی اے نے سگنیچر سٹی کے خلاف معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھجوادیا

▫️ سپانسرز کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی ذریعے سے فروخت کیلئے تشہیر یا پیشکش کرنے کی اجازت نہیں: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی

نیشنلراولپنڈی | ری نیوز پاکستانراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے سگنیچر سٹی ہاؤسنگ سکیم، جو پہلے سنچری ٹاؤن کے نام سے جانی جاتی تھی، کو غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے اس کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے متعلق معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹ...

نیشنل
راولپنڈی | ری نیوز پاکستان
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے سگنیچر سٹی ہاؤسنگ سکیم، جو پہلے سنچری ٹاؤن کے نام سے جانی جاتی تھی، کو غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے اس کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے متعلق معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کو بھجوا دیا ہے۔

آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق سگنیچر سٹی ہاؤسنگ سکیم موضع گڑھا بھیرٹا اور بیگہ شیخاں میں واقع ہے اور اسے سوشل میڈیا، واٹس ایپ، یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے متعلقہ اتھارٹی سے منظوری حاصل کیے بغیر تشہیر کیا جارہا تھا۔

ترجمان کے مطابق آر ڈی اے نے سکیم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور متعلقہ قانون کے تحت نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے آن لائن تشہیر کے خلاف کارروائی کیلئے معاملہ این سی سی آئی اے راولپنڈی کو بھی ارسال کیا ہے۔

آر ڈی اے نے پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے رول 46(1) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی نجی ہاؤسنگ سکیم کے سپانسرز کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی ذریعے سے پلاٹس یا رہائشی یونٹس کی فروخت کیلئے تشہیر یا پیشکش کرنے کی اجازت نہیں۔

اتھارٹی کے مطابق سکیم کے مالکان یا ڈویلپرز کی جانب سے آر ڈی اے سے این او سی حاصل ہونے کے حوالے سے بھی مبینہ طور پر غلط دعوے کیے گئے۔

سگنیچر سٹی کے خلاف کارروائی اس منصوبے کے سابق نام سنچری ٹاؤن کے حوالے سے آر ڈی اے کی سابقہ کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے۔ فروری 2023 میں بھی آر ڈی اے نے سنچری ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرانے کا بتایا تھا۔

آر ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل ان کی قانونی حیثیت اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ سے ضرور چیک کریں اور ڈویلپرز کی جانب سے کی جانے والی تشہیر یا دعووں پر آزادانہ تصدیق کے بغیر انحصار نہ کریں۔

اتھارٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر سے متعلق دیگر اداروں، جن میں نیب راولپنڈی، آئیسکو، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، پی ٹی سی ایل، ڈسٹرکٹ کلیکٹر اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی شامل ہیں، سے بھی رابطہ کیا ہے۔
پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہیکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقررلاہور | ری نی...

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں