ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

20 ارب روپے کے ایئرپورٹ ای گیٹ منصوبے پر سنگین الزامات، ٹھیکہ قواعد کی خلاف ورزیوں کی زد میں

▫️ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اوپن ٹینڈرنگ کا مطالبہ کردیا، دستاویزات کی عدم دستیابی اور لاگت میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے لیے 20 ارب روپے کے منصوبے پر شفافیت اور قواعد کی پاسداری سے متعلق سنگین سوالات اٹھ گئے ۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کیے گئے خط میں ادارے نے ایک موصولہ شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹھیکہ مبینہ طور پر کھلے اور مسابقتی ٹینڈر کے بغیر دیا گیا۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس عمل کو جواز فراہم کرنے کے لیے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے رول 42(f) کا ممکنہ طور پر غلط استعمال کیا گیا۔
خط کے مطابق ٹھیکہ ایک پہلے سے منتخب گروپ کو دیا گیا، جو اوپن کمپیٹیشن کے تقاضوں کے منافی ہے۔ مزید یہ کہ رول 42(f)، جو مخصوص شرائط کے تحت سرکاری اداروں کے ذریعے خریداری کی اجازت دیتا ہے، اس صورت میں استعمال کیا گیا جب متعلقہ ادارے کے پاس منصوبے کو خود انجام دینے کے لیے درکار ٹیکنالوجی، مہارت اور وسائل کی کمی بتائی جاتی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے میں الزامات بادی النظر میں درست معلوم ہوتے ہیں اور اگر ان کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ معاملہ پیپرا قواعد کے تحت "مس پروکیورمنٹ" کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
ادارے نے شفافیت کے پہلو پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے نشاندہی کی کہ پیپرا ویب سائٹ پر لازمی دستاویزات، بشمول ایویلیوایشن رپورٹ اور حتمی معاہدہ، مبینہ طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
شکایت میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ بینیفیشل اونرشپ کی تفصیلات، قیمتوں کے معقول ہونے کے جائزے اور پرفارمنس بانڈ سے متعلق تقاضوں کی بھی مکمل پاسداری نہیں کی گئی۔
سب سے سنگین دعوؤں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ منصوبہ مبینہ طور پر مارکیٹ ریٹ سے تقریباً 100 فیصد زیادہ قیمت پر دیا گیا، جس کی صورت میں بے ضابطگی ثابت ہونے پر انٹیگریٹی پیکٹ کے تحت جرمانے عائد ہو سکتے ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایئرپورٹس اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ان الزامات کی مکمل تحقیقات کرے اور منصوبے کو قوانین کے مطابق کھلے اور شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے دوبارہ پیش کرے۔
ادارے نے واضح کیا کہ وہ خود اس شکایت کا فریق نہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت بطور وہسل بلوئر کارروائی کر رہا ہے، جو عوام کو سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔
خط کی نقول وزیر اعظم کے مشیر، وزارت دفاع، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا)، نیب، ایف آئی اے اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی ارسال کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ضروری کارروائی کریں۔
عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں