ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1330 news articles

گل پلازہ سانحہ میں بلڈنگ قوانین اور فائر سیفٹی نظام کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں: رپورٹ جوڈیشیل کمیشن

گل پلازہ سانحہ میں بلڈنگ قوانین اور فائر سیفٹی نظام کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں: رپورٹ جوڈیشیل کمیشن

▫️ہنگامی اخراج، فائر سیفٹی آلات، پانی اور روشنی کا ناقص انتظام المیے کی بڑی وجوہات قرار

کراچی | ری نیوز پاکستان
گل پلازہ سانحے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے کراچی میں عمارتوں کے بلڈنگ قوانین، فائر سیفٹی ضوابط اور ہنگامی اخراج کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ میں سانحے کو محض آتش زدگی کا واقعہ قرار دینے کے بجائے صوبائی اور شہری حکومت کے موجودہ انتظامی نظام کی ناکامی قرار دیا گیا ہے، جبکہ عمارت میں بنیادی حفاظتی تقاضوں کی عدم موجودگی کو جانی نقصان میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔
دستیاب مسودے کے مطابق گل پلازہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ انتظامات موجود نہیں تھے۔ عمارت میں مناسب داخلی و خارجی راستے اور ہنگامی اخراج کا مؤثر نظام نہ ہونے، کھڑکیوں کے بند ہونے، دھوئیں کے اخراج کے ناکافی انتظام، روشنی کے فقدان اور فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی نے ریسکیو کارروائی کو انتہائی مشکل بنا دیا۔ کمیشن کے مطابق عمارت میں موجود لوگوں کے لیے محفوظ راستہ اور ہنگامی انخلا کا مؤثر نظام موجود ہوتا تو جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا۔
رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے کردار کو بھی خاص طور پر زیر بحث لایا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ایس بی سی اے کی بنیادی ذمہ داری تھی کہ کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 کے تحت عمارت کے تعمیراتی اور حفاظتی تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بناتا، تاہم عمارت سے متعلق بلڈنگ ہسٹری کا ریکارڈ اور آڈٹ ورک فریم کے مطابق نگرانی مؤثر انداز میں نہیں کی گئی۔
کمیشن نے اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی کہ عمارتوں کے حفاظتی معیارات کی خلاف ورزیوں کی بروقت نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق بلڈنگ قوانین صرف تعمیر کی اجازت تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ عمارت کے استعمال کے دوران بھی فائر سیفٹی، ہنگامی اخراج، بجلی، روشنی، پانی اور ریسکیو رسائی جیسے تقاضوں کی مسلسل نگرانی ضروری ہے۔
رپورٹ میں سول ڈیفنس کے نظام پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق متعلقہ ادارے کی ذمہ داری تھی کہ عمارتوں کا پیشگی معائنہ کرتا، حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کرتا، فائر سیفٹی آڈٹ پر عمل درآمد یقینی بناتا اور متعلقہ افراد کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تربیت فراہم کرتا، تاہم ان ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا نہیں کیا گیا۔
کمیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ بھی فائر آڈٹ کے مؤثر طریقہ کار کو بروئے کار لانے میں ناکام رہی، جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مؤثر نگرانی اور انتظامی کارکردگی کا فقدان بھی رپورٹ میں نشاندہی کیے گئے عوامل میں شامل ہے۔
سانحے کے دوران ریسکیو نظام کی خامیوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے فائر بریگیڈ کی بنیادی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر مؤثر ریسکیو آپریشن شروع کرتا۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے کمیشن کو بتایا گیا کہ پانی کا مناسب ذخیرہ موجود تھا، تاہم کارروائی کے دوران سامنے آنے والے شواہد کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے پانی ختم ہوگیا، جس سے ریسکیو آپریشن میں مزید مشکلات پیدا ہوئیں۔
کمیشن نے قرار دیا کہ فائر بریگیڈ کے پاس مطلوبہ آلات کی کمی بھی ایک اہم مسئلہ تھی۔ عمارت کے اندر پھنسے افراد کی جانب سے مدد کے لیے آوازیں آتی رہیں، لیکن دستیاب ریسکیو آلات کی کمی کے باعث امدادی کارروائی مؤثر انداز میں آگے نہ بڑھ سکی۔
رپورٹ میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ ادارہ مناسب آلات کی عدم دستیابی کے باعث اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا نہیں کرسکا۔ کمیشن نے اس صورتحال کو اس لیے بھی اہم قرار دیا کہ ریسکیو نظام کے لیے ہر سال بڑے پیمانے پر سرکاری وسائل مختص کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی مینجنگ کمیٹی بھی عمارت میں موجود افراد کو بچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم کمیشن کے دستیاب مسودے میں کسی مخصوص فرد کو سانحے کا براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔
کمیشن نے مجموعی طور پر قرار دیا کہ گل پلازہ سانحہ عمارت کے حفاظتی اور فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد، نگرانی اور ہنگامی ردعمل کے پورے نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں اس سانحے کو صوبائی اور شہری حکومت کے موجودہ نظام کی ناکامی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دستیاب جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے مسودے پر کسی سرکاری افسر یا کمیشن کے دستخط اور سرکاری مہر موجود نہیں، اس لیے اس کی حیثیت کے حوالے سے حتمی سرکاری تصدیق الگ معاملہ ہے۔
پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہیکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقررلاہور | ری نی...

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں