ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیر اسلامی، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار د یدیا

سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیر اسلامی، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار د یدیا

▫️قبائلی روایات، جرگہ فیصلے اور جعلی انتقالات خواتین کے اُن وراثتی حقوق کو ختم نہیں کر سکتے جو قرآن و سنت اور آئین کے تحت انہیں حاصل ہیں: حکم فاضل عدالت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ قبائلی روایات، جرگہ فیصلوں یا دیگر رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو موروثی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد میں ان کے قانونی حصے سے محروم کرنا غیر قانونی، غیر آئینی اور اسلامی احکامات کے منافی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس اہم فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن و سنت کے تحت دیے گئے وراثتی حقوق کو کسی بھی روایتی یا غیر رسمی نظام کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
یہ فیصلہ مٹھی خان کی موروثی جائیداد سے متعلق تنازع میں جاری کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قانونی ورثا کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ دھوکا دہی کے ذریعے حاصل کیے گئے جائیدادی حقوق کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور ایسے حقوق کو قانون کا تحفظ حاصل نہیں ہو سکتا۔
جسٹس عرفان سعادت خان کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ کوئی قبائلی روایت، جرگہ یا مقامی رسم خواتین کو اسلام میں دیے گئے وراثتی حقوق سے محروم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت نے زور دیا کہ بیٹیوں اور دیگر خواتین ورثا کو ان کے جائز حصے سے محروم کرنا شریعت اور پاکستان کے آئینی و قانونی ڈھانچے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ نے مزید واضح کیا کہ ریونیو ریکارڈ میں درج اندراجات اس صورت میں ملکیت کا حتمی ثبوت نہیں ہو سکتے جب وہ جعلی انتقالات یا غیر قانونی لین دین کی بنیاد پر کیے گئے ہوں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دھوکا دہی، جعل سازی یا فریب کے ذریعے حاصل کی گئی ملکیت کو ریونیو دستاویزات قانونی حیثیت نہیں دے سکتیں۔
عدالت عظمیٰ نے اسلامی قانونِ وراثت کی بالادستی کا اعادہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ موروثی جائیداد کی تقسیم قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور انہیں قبائلی روایات، رسم و رواج یا ایسے نجی معاہدوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا جو اسلامی قانون اور آئین سے متصادم ہوں۔
قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خواتین کے پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کو مزید مضبوط کرتا ہے اور یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی روایتی یا قبائلی practices کو عدالتیں تسلیم نہیں کریں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل کے وراثتی تنازعات پر بھی اثر انداز ہو گا، کیونکہ اس میں ایک بار پھر اصول طے کر دیا گیا ہے کہ جعلی انتقالات اور غیر قانونی روایتی انتظامات قانونی ورثا کے حقوق ختم نہیں کر سکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں