ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

اسلام آباد کے طیب اردوان انٹرچینج  میں سنگین ڈیزائن اور حفاظتی خامیوں کا انکشاف

اسلام آباد کے طیب اردوان انٹرچینج میں سنگین ڈیزائن اور حفاظتی خامیوں کا انکشاف

▫️انڈر پاس کا ڈیزائن ہائی وے انجینئرنگ کے اصولوں کے خلاف ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا اور کنسلٹنٹ کی ذمہ داری بھی سامنے آگئی: رپورٹ آ ڈیٹر جنرل

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ میں اسلام آباد کے 9th ایونیو اور جناح ایونیو انٹرچینج، جسے رجب طیب اردوان انٹرچینج بھی کہا جاتا ہے، کے ڈیزائن میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردا...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ میں اسلام آباد کے 9th ایونیو اور جناح ایونیو انٹرچینج، جسے رجب طیب اردوان انٹرچینج بھی کہا جاتا ہے، کے ڈیزائن میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انڈر پاس کی جیومیٹرک ڈیزائننگ میں موجود نقائص گاڑی چلانے والوں کے لیے بڑا حفاظتی خطرہ بن سکتے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق انڈر پاس کے لوپ میں تقریباً 45 ڈگری کا انتہائی تیز موڑ بنایا گیا ہے، جبکہ اس موڑ کے عین سامنے ایک مضبوط کنکریٹ کی دیوار موجود ہے۔ آڈیٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کے بنیادی اصولوں اور حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرچینج کے لوپ کو تقریباً 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا، حالانکہ منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی میں رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی تھی۔ آڈیٹرز کے مطابق رفتار میں اتنی بڑی کمی کے باوجود مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنا حادثات کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کا عنوان “9th ایونیو اور جناح ایونیو/ابن سینا روڈ کے سنگم پر ٹریفک کے مسائل کا حل” تھا۔ اس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی تھی کہ انٹرچینج کا ڈیزائن رائج ہائی وے معیار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روڈ سیفٹی اصولوں کے مطابق تیار کیا جائے۔ تاہم آڈٹ رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈیزائن ان تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔
آڈٹ رپورٹ میں اس معاملے کو منصوبے کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کی سنگین پیشہ ورانہ غفلت قرار دیا گیا ہے۔ کنسلٹنسی معاہدے کے تحت کنسلٹنٹ اس بات کا پابند تھا کہ وہ ایسا ڈیزائن فراہم کرے جو ثابت شدہ تکنیکی غلطیوں اور نقائص سے پاک ہو۔
معاہدے میں یہ شق بھی موجود ہے کہ ڈیزائن میں غفلت کے باعث ہونے والے مالی نقصان کی صورت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کنسلٹنٹ سے اس کی مجموعی ڈیزائن فیس کے دو گنا تک رقم وصول کر سکتی ہے۔
8 جنوری 2026 کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ کنسلٹنٹ نے انٹرچینج کی جیومیٹری اور حفاظتی اقدامات سے متعلق تفصیلی وضاحت جمع کرا دی ہے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چیئرمین سی ڈی اے سے منظوری لینے کے بعد کنسلٹنٹ کی رپورٹ آڈٹ حکام کو فراہم کی جائے۔
یہ تازہ آڈٹ اعتراضات اس سے قبل بھارہ کہو بائی پاس منصوبے میں سامنے آنے والی خامیوں سے ملتے جلتے ہیں۔ سابقہ آڈٹ رپورٹس میں تھرڈ پارٹی سے ڈیزائن کی تصدیق نہ کرانے، سڑک کی ہمواری اور معیار جانچنے کے لیے انٹرنیشنل رفنس انڈیکس ٹیسٹ نہ کرنے، خریداری کے قواعد کی خلاف ورزی، تعمیراتی دوران ٹریفک اور حفاظتی انتظامات میں کمی اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
انٹرچینج کے علاوہ آڈٹ رپورٹ میں سی ڈی اے کے دیگر منصوبوں اور امور میں بھی مالی اور خریداری سے متعلق بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹھوس کچرے کی تلفی کے ایک معاہدے میں، جس کی اصل مالیت 9 کروڑ 51 لاکھ 91 ہزار روپے تھی، توسیع کے بعد 41 کروڑ 17 لاکھ 76 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
اسی طرح سیکٹر سی 15 میں ایک ارب 58 کروڑ 70 لاکھ 49 ہزار روپے کے ترقیاتی معاہدوں، ایف 10 راؤنڈ اباؤٹ پر منظور شدہ منصوبے سے باہر کام کی مد میں 34 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ خریداری کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے، انجینئرنگ نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں جوابدہی اور شفافیت کو مضبوط بنایا جائے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں