ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

آسٹریلیا میں پہلے ٹرمپ ٹاور کا منصوبہ ختم، ڈویلپر نے برانڈ سے متعلق خدشات اور عالمی کشیدگی کو وجہ قرار دیدیا

آسٹریلیا میں پہلے ٹرمپ ٹاور کا منصوبہ ختم، ڈویلپر نے برانڈ سے متعلق خدشات اور عالمی کشیدگی کو وجہ قرار دیدیا

▫️منصوبے کی مخالفت میں دائر ایک پٹیشن پر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد دستخط ہوئے، گولڈ کوسٹ کا 1.5 ارب آسٹریلوی ڈالر کا منصوبہ دیگر لگژری برانڈز کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا، آلٹس پراپرٹی گروپ

سڈنی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز آسٹریلیا میں پہلے ٹرمپ ٹاور کا منصوبہ اعلان کے صرف تین ماہ بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے آسٹریلوی ڈویلپر نے اس فیصلے کی وجہ ٹرمپ برانڈ سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات اور عالمی کشیدگی کو قرار دیا ہے۔

سڈنی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آسٹریلیا میں پہلے ٹرمپ ٹاور کا منصوبہ اعلان کے صرف تین ماہ بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے آسٹریلوی ڈویلپر نے اس فیصلے کی وجہ ٹرمپ برانڈ سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات اور عالمی کشیدگی کو قرار دیا ہے۔
یہ 1.5 ارب آسٹریلوی ڈالر کا لگژری ٹاور کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں تعمیر کیا جانا تھا اور اسے ایک بڑے علامتی منصوبے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ 91 منزلہ ہوٹل اور رہائشی عمارت کی مجوزہ اونچائی 335 میٹر تھی، جس کے بعد یہ آسٹریلیا کی بلند ترین عمارت بن سکتی تھی اور لندن کی مشہور عمارت شارڈ سے بھی بلند ہوتی۔
منصوبے کے ڈویلپر آلٹس پراپرٹی گروپ نے کہا ہے کہ ٹاور کا منصوبہ ختم نہیں ہوا بلکہ اب اسے ٹرمپ کے نام کے بغیر آگے بڑھایا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے لیے دیگر لگژری برانڈز پر غور کیا جا رہا ہے۔
آلٹس پراپرٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ینگ نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ آسٹریلیا میں ٹرمپ برانڈ کے بدلتے ہوئے تاثر اور عالمی حالات کے تناظر میں کیا گیا۔
ڈیوڈ ینگ کے مطابق ایران جنگ اور دیگر عالمی پیش رفت کے بعد آسٹریلیا میں ٹرمپ برانڈ تیزی سے متنازع ہوتا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہی کمپنی کو اندازہ ہو گیا تھا کہ اب راستے الگ کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ ان کے بقول یہ معاملہ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا نہیں، بلکہ کاروباری حکمت عملی کا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیگر لگژری برانڈز موجود ہیں اور منصوبہ بدستور برقرار ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ آرگنائزیشن نے آلٹس پراپرٹی گروپ کے مؤقف کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر آف ایگزیکٹو آپریشنز کمبرلی بینزا نے کہا کہ کمپنی آسٹریلوی مارکیٹ میں داخلے کے لیے اس منصوبے کے حوالے سے نہایت پرجوش تھی، تاہم ڈویلپر بنیادی مالی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا۔
کمبرلی بینزا کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے اس معاہدے میں اپنے لائسنسنگ پارٹنر کی ذمہ داریوں پر انحصار کیا تھا، مگر آلٹس پراپرٹی گروپ معاہدے پر عمل درآمد کے وقت واجب الادا بنیادی مالی ذمہ داری بھی پوری نہ کر سکا۔
انہوں نے ڈیوڈ ینگ کی جانب سے عالمی حالات کا حوالہ دینے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں آسٹریلیا میں ٹرمپ برانڈڈ پراپرٹی لانے کے دیگر مواقع کا جائزہ لیتی رہے گی۔
اس معاہدے کے خاتمے کے بعد گولڈ کوسٹ میں بھی اس منصوبے پر بحث تیز ہو گئی ہے، جہاں یہ ٹاور ابتدا ہی سے عوامی سطح پر متنازع بنا ہوا تھا۔ گولڈ کوسٹ کے میئر ٹام ٹیٹ نے کہا کہ مقامی کونسل کو اس مقام کے لیے کوئی ترقیاتی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی اور یہ معاملہ دو نجی فریقوں کے درمیان کاروباری معاہدہ تھا۔
ٹام ٹیٹ کے مطابق معاہدے کا خاتمہ ممکنہ طور پر مالی شرائط اور منافع کے تناسب پر اختلافات کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن اپنے برانڈ، آپریشنز اور منصوبے میں شمولیت کے عوض زیادہ حصہ چاہتی تھی۔
فروری میں جب اس منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا تو ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اسے آسٹریلیا میں کمپنی کا پہلا باضابطہ قدم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عالمی معیار کے لگژری برانڈ کی شان اور کشش آسٹریلیا لے کر آئے گا۔
منصوبے کی تعمیر اگست میں شروع ہونے کی توقع تھی۔ مجوزہ ٹاور میں 285 ہوٹل کمرے، 272 لگژری رہائشی اپارٹمنٹس، ریٹیل سپیسز، ریستوران اور ایک خصوصی بیچ کلب شامل ہونا تھا۔
یہ منصوبہ ابتدا ہی سے مقامی آبادی میں تقسیم کا باعث بنا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق منصوبے کی مخالفت میں دائر ایک پٹیشن پر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد دستخط ہوئے، جبکہ اس کی حمایت میں ایک الگ پٹیشن پر تقریباً 3 ہزار 600 دستخط کیے گئے۔
اگرچہ ٹرمپ برانڈڈ منصوبہ اب ختم ہو چکا ہے، تاہم آلٹس پراپرٹی گروپ کا اصرار ہے کہ گولڈ کوسٹ کا ترقیاتی منصوبہ بدستور زندہ ہے۔ اب اگلا مرحلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ڈویلپر کوئی دوسرا لگژری برانڈ پارٹنر حاصل کر پاتا ہے یا نہیں، اور منصوبہ باضابطہ منظوری کے عمل سے کیسے گزرتا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں