ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

امریکہ : ارب پتی افراد ایک گھر نہیں، پورا محلہ خریدنے  کو ترجیح دینے لگے

امریکہ : ارب پتی افراد ایک گھر نہیں، پورا محلہ خریدنے کو ترجیح دینے لگے

پرائیویسی اور سکیورٹی کے خواہش مند انتہائی امیر خریدار ملحقہ گھر اور پلاٹ خرید کر وسیع ذاتی رہائشی کمپاؤنڈز بنا رہے ہیں

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
دنیا کے انتہائی امیر افراد میں صرف ایک مہنگا گھر خریدنے کے بجائے ایک دوسرے سے ملحق کئی مکانات اور پلاٹ خرید کر پورا ذاتی رہائشی علاقہ بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی خریدار زیادہ پرائیویسی، بہتر سکیورٹی اور اپنی ضروریات کے مطابق وسیع رہائشی سہولتیں حاصل کرنے کے لیے پڑوسی املاک بھی خرید رہے ہیں۔ کئی خریدار مرکزی گھر کے اردگرد موجود مکانات اور زمینیں خرید کر انہیں ایک بڑے نجی کمپاؤنڈ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
رپورٹ میں امریکی ریاست فلوریڈا کے مہنگے علاقوں پام بیچ اور میامی میں قائم کروڑوں ڈالر مالیت کے ایسے رہائشی کمپاؤنڈز کی مثالیں دی گئی ہیں۔ ان املاک میں مرکزی رہائش گاہ کے علاوہ مہمانوں کے گھر، سکیورٹی عملے کی رہائش، باغات، سوئمنگ پول، کھیلوں کی سہولتیں اور نجی راستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انتہائی امیر خریداروں کی جانب سے ایک ہی علاقے میں کئی جائیدادیں خریدنے سے دستیاب گھروں کی تعداد کم اور قریبی املاک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ یہ رجحان عام خریداروں اور مقامی آبادی کے لیے مہنگے علاقوں میں گھر خریدنا مزید مشکل بنا سکتا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں