تاریخ اشاعت: June 23, 2026 - 3:08 PM
Buyer Who Fails to Pay Balance Amount on Time Has No Right to Property Transfer: Rules Supreme Court
بقایا رقم وقت پر ادا نہ کرنے والا خریدار جائیداد کی منتقلی کا حق نہیں رکھتا، سپریم کورٹ
▫️جائیداد کی خرید و فروخت میں وقت بنیادی اہمیت رکھتا ہے، فروخت کنندہ کو غیر معینہ مدت تک معاہدے کا پابند نہیں رکھا جا سکتا: عدالت
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ خریداری کے معاہدے میں مقررہ وقت تک بقایا رقم ادا نہ کرنے والا خریدار جائیداد کی منتقلی کا حق نہیں رکھتا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ خریداری کے معاہدے میں مقررہ وقت تک بقایا رقم ادا نہ کرنے والا خریدار جائیداد کی منتقلی کا حق نہیں رکھتا۔
عدالت نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے معاملات میں وقت بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ خریدار کسی فروخت کنندہ کو غیر معینہ مدت تک معاہدے میں پابند نہیں رکھ سکتا۔
یہ معاملہ سیالکوٹ میں تقریباً 5 کنال اراضی کی خریداری سے متعلق تھا۔ فریقین کے درمیان 11 مارچ 2014 کو معاہدہ طے پایا، جس کے تحت خریدار امجد جاوید نے 8 لاکھ روپے بطور زربیعانہ ادا کیے۔
معاہدے کے مطابق خریدار نے 64 لاکھ 80 ہزار روپے کی بقایا رقم 27 جولائی 2014 تک ادا کرنا تھی، تاہم وہ مقررہ مدت میں یہ رقم ادا نہ کر سکا۔
رقم ادا نہ ہونے پر فروخت کنندہ نے زربیعانہ ضبط کرلیا۔ خریدار نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، تاہم سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد اور بروقت ادائیگی جائیداد کی خرید و فروخت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔