تاریخ اشاعت: July 27, 2026 - 10:43 AM
Government to Offer Rs 80,000 Subsidy per Electric Bike to Encourage Purchases
الیکٹرک بائیک خریدنے کی ترغیب،حکومت فی بائیک 80 ہزار سبسڈی دے گی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا الیکٹرک موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں کی جانب تیز رفتار اور مرحلہ وار منتقلی پر زور
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے پیٹرول کا تقریباً 80 فیصد ٹرانسپورٹ سیکٹر میں خرچ ہوتا ہے، اس لیے ملک کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے موٹر سائیکلوں، رکشوں...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے پیٹرول کا تقریباً 80 فیصد ٹرانسپورٹ سیکٹر میں خرچ ہوتا ہے، اس لیے ملک کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں کو مرحلہ وار بجلی پر منتقل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے سے نہ صرف پیٹرول کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے بلکہ شہری علاقوں میں فضائی آلودگی اور توانائی کے اخراجات میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔
احسن اقبال کے مطابق حکومت شہریوں کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے تک سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عام صارفین کے لیے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو قابل رسائی بنانا اور روایتی پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں بتدریج کمی لانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں شمسی توانائی کے شعبے میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تقریباً 6 ہزار سے 8 ہزار میگاواٹ تک سولر توانائی کا اضافی ذریعہ دستیاب ہے، جسے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنز، مناسب بجلی کی فراہمی، مقامی مینوفیکچرنگ اور صارفین کے لیے آسان مالی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہیں۔