ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

گرین پاکستان انیشیٹو : غیر آباد زمینوں کو جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے قابلِ کاشت بنانے کا عمل تیز

گرین پاکستان انیشیٹو : غیر آباد زمینوں کو جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے قابلِ کاشت بنانے کا عمل تیز

▫️خوشاب اور میانوالی کے قریب 950 ایکڑ پر پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا گیا، منصوبے کو 5 ہزار ایکڑ تک توسیع دینے کا ارادہ

لاہور | ری نیوز پاکستانگرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے ملک کی غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کا عمل جاری ہے، جسے پاکستان میں زرعی ترقی، دیہی معیشت کی بحالی اور برآمدی امکانات بڑھانے کی سمت اہم پیش رفت ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے ملک کی غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کا عمل جاری ہے، جسے پاکستان میں زرعی ترقی، دیہی معیشت کی بحالی اور برآمدی امکانات بڑھانے کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکنو ایگری اینڈ فوڈز کے نمائندے کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت لینڈ ریفارمز نے کارپوریٹ گروپس کو دیہی معیشت کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکنو ایگری اینڈ فوڈز نے خوشاب اور میانوالی کے قریب 950 ایکڑ رقبے پر کارپوریٹ فارمنگ کا آغاز کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد غیر آباد زمینوں کو جدید زرعی طریقوں کے ذریعے قابلِ کاشت بنانا اور ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان کی بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنا کر جدید زرعی ممالک کا مقابلہ کرنا ادارے کا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 260 ایکڑ کے ایک بلاک میں سنٹرل پیوٹ نظام کے ذریعے روڈز گراس کی کاشت کی جا رہی ہے، جس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ 950 ایکڑ کے پائلٹ منصوبے کو آئندہ 5 ہزار ایکڑ اور اس سے آگے تک توسیع دینے کا منصوبہ موجود ہے۔ ان کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو نے کارپوریٹ گروپس کو دیہی معیشت میں حصہ لینے کا موقع دیا ہے، جو مستقبل میں پاکستان کیلئے نمایاں معاشی قدر پیدا کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت جدید زرعی ٹیکنالوجی، کارپوریٹ سرمایہ کاری اور غیر آباد زمینوں کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں