تاریخ اشاعت: June 27, 2026 - 4:40 PM
Green Property Certificate System Will Not Be Implemented in Sahiwal, Hafizabad and Lodhran
ساہیوال،حافظ آباد،لودھراں میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نظام نافذ نہ ہوگا
▫️یکم جولائی سے دیگر اضلاع مںں زمین کے لین دین کیلئے روایتی فرد کے بجائے گرین سرٹیفکیٹ اور پراپرٹی رپورٹ لازمی ہوں گے
لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2026 سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں زمین کے لین دین کے لیے فرد کے اجرا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2026 سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں زمین کے لین دین کے لیے فرد کے اجرا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
22 جون کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مینجمنٹ آف لینڈ ریکارڈز ریگولیشنز 2025 کے تحت جاری ہونے والا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور پراپرٹی رپورٹ لینڈ ریکارڈ کے لین دین کے لیے واحد قابلِ قبول دستاویزات ہوں گے۔
یہ فیصلہ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 41 اے اور 20، اور پنجاب لینڈ ریونیو رولز 1968 کے رول 36 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
نیا نظام ساہیوال، حافظ آباد اور لودھراں کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع پر لاگو ہوگا۔ متعلقہ اضلاع میں یکم جولائی سے زمین کے لین دین کے لیے مزید فرد جاری نہیں کی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد زمین کے ریکارڈ کو زیادہ محفوظ، شفاف اور قابلِ تصدیق بنانا ہے۔