ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

کے الیکٹرک نے گریٹ ایمپلائرز 2026 کا گولڈ سٹیوی ایوارڈ جیت لیا، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کے الیکٹرک نے گریٹ ایمپلائرز 2026 کا گولڈ سٹیوی ایوارڈ جیت لیا، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

▫️مقابلے کے نتائج دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 160 سے زیادہ ماہرین کی جانب سے دو ماہ تک جاری رہنے والے جائزے کی بنیاد پر مرتب کیے گئے

کراچی | ری نیوز پاکستانکے الیکٹرک نے گیارہویں سالانہ سٹیوی ایوارڈز برائے گریٹ ایمپلائرز میں گولڈ سٹیوی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ کمپنی کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیہ کو "ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن لیڈر آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے ...

کراچی | ری نیوز پاکستان
کے الیکٹرک نے گیارہویں سالانہ سٹیوی ایوارڈز برائے گریٹ ایمپلائرز میں گولڈ سٹیوی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ کمپنی کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیہ کو "ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن لیڈر آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یہ کامیابی اس لیے بھی نمایاں ہے کہ کے الیکٹرک نے پہلی بار اس عالمی ایوارڈ پروگرام میں شرکت کی۔ کمپنی کے مطابق یہ اعزاز ادارے میں مختلف پس منظر رکھنے والے ملازمین کے لیے مساوی مواقع، شمولیت اور بہتر کام کے ماحول کے فروغ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
مقابلے کے نتائج دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 160 سے زیادہ ماہرین کی جانب سے دو ماہ تک جاری رہنے والے جائزے کی بنیاد پر مرتب کیے گئے۔
کے الیکٹرک نے اس کامیابی کو اپنے لنکڈ اِن اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عالمی سنگ میل قرار دیتے ہوئے شیئر کیا۔ کمپنی کی پوسٹ کے بعد ملازمین، کاروباری ماہرین اور صارفین کی جانب سے محمد رضوان ڈالیہ اور ادارے کو مبارک باد کے پیغامات دیے گئے۔
محمد رضوان ڈالیہ نے کہا کہ اس اعزاز کے پیچھے کے الیکٹرک کے سفر میں شامل کئی برسوں کی محنت، استقامت اور واضح مقصد کارفرما ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے لیے عالمی سطح پر یہ اعتراف خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کی جانب سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے ملازمین میں سرمایہ کاری اسے عالمی معیار کی کامیابی تک پہنچا سکتی ہے۔
رواں سال سٹیوی ایوارڈز کے لیے 38 ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ ان میں بہترین آجر، انسانی وسائل کی ٹیم، ملازمین کے تعلقات، کام کی جگہ پر تحفظ اور انسانی وسائل کی قیادت سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔
سٹیوی ایوارڈز کی صدر میگی ملر نے تمام فاتحین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان اداروں، انسانی وسائل کے ماہرین اور رہنماؤں کو تسلیم کرتا ہے جو بہتر کام کی جگہیں قائم کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ فاتحین کی کامیابی 28 اکتوبر 2026 کو پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں منائی جائے گی۔
کے الیکٹرک کے مطابق گولڈ سٹیوی ایوارڈ کا حصول مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت، بہتر انتظامی طریقوں اور ملازمین کو مرکزی حیثیت دینے والی ادارہ جاتی ثقافت کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں