ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے 26 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے 26 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

▫️26 میں سے 11 منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جبکہ 2 منصوبے غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل کیے جا رہے ہیں

پشاور | ری نیوز پاکستانخیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ اور میوزیم کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پشاور | ری نیوز پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ اور میوزیم کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ سیاحت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں مجموعی طور پر 58 منصوبے شامل ہیں، جن میں 26 نئے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ان میں 11 منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جبکہ 2 منصوبے غیر ملکی فنڈنگ سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 7 منصوبے تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ خصوصی معاون برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و میوزیم ملک عدیل اقبال نے جاری منصوبوں کی رفتار اور تعمیراتی معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
حکام کو ٹورازم فسیلیٹیشن سینٹرز اگلے سیاحتی سیزن سے پہلے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ان مراکز میں سیاحوں کو معلومات، رہنمائی اور دیگر سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔
حکومت نے گلیات میں مجوزہ چیئر لفٹ منصوبے پر بھی جلد کام شروع کرنے اور صوبے کے اہم سیاحتی مقامات پر سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ملک عدیل اقبال کے مطابق گلیات اور دیگر سیاحتی علاقوں کی ترقی سے نہ صرف سیاحوں کے لیے یہ مقامات مزید پرکشش ہوں گے بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں