تاریخ اشاعت: June 19, 2026 - 4:36 PM
Lahore: Multiple KFC Branches Sealed Over Alleged Tax Non Payment
لاہور: ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کے ایف سی کی متعدد برانچز سیل کر دی گئیں
▫️ڈبل شاٹ کافی چین کے بعد فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف ٹیکس انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی، اسلام آباد میں ریڈ ایپل آؤٹ لیٹ بھی سیل
لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آ ر اے) نے مبینہ ٹیکس عدم تعمیل پر لاہور میں فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی متعدد برانچز سیل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کے ایف سی کی 5 برانچز کو سیل کیا گیا ہے، جن میں ڈی ایچ اے ای ایم ا...
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آ ر اے) نے مبینہ ٹیکس عدم تعمیل پر لاہور میں فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی متعدد برانچز سیل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کے ایف سی کی 5 برانچز کو سیل کیا گیا ہے، جن میں ڈی ایچ اے ای ایم ای، عسکری 10 اور ڈی ایچ اے زیڈ بلاک کی برانچز بھی شامل ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور میں کافی چین 'ڈبل شاٹ' کی متعدد برانچز کو بھی مبینہ طور پر سیلز ڈیٹا کی غلط رپورٹنگ اور الیکٹرانک انوائس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کی دفعہ 59 اے کے تحت جاری حکم نامے میں پی آر اے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر لازمی الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو بائی پاس کیا اور قابل ٹیکس سیلز کم ظاہر کیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی حکام نے ایف 6 مرکز میں 'ریڈ ایپل' کے ایک آؤٹ لیٹ کو غیر تصدیق شدہ سیلز ٹیکس کی رسیدیں جاری کرنے کے الزام پر سیل کیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب مبینہ طور پر غیر مستند یا نامکمل ٹیکس انوائسز کے اجرا سے متعلق خدشات سامنے آئے، جس کے بعد ٹیکس انفورسمنٹ ٹیموں نے مداخلت کی۔کے ایف سی کی جانب سے معاملے پر تاحال مؤقف سامنے نہیں آیا۔