ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ہانگ کانگ میں نئے رہائشی پراجیکٹس کیلئے اراضی کم پڑ گئی، ہاؤسنگ بحران سر اٹھانے لگا

ہانگ کانگ میں نئے رہائشی پراجیکٹس کیلئے اراضی کم پڑ گئی، ہاؤسنگ بحران سر اٹھانے لگا

▫️اثرات تاخیر سے ظاہر ہوں گے اور چند سال بعد مارکیٹ میں سپلائی کی شدید کمی ہو سکتی ہے، پراپرٹی ماہرین

ہانگ کانگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز ہانگ کانگ میں رہائشی جائیداد کے شعبے کو آئندہ برسوں میں سخت دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ سرکاری زمین کی فراہمی میں مسلسل کمی کے باعث مستقبل کے ہاؤسنگ پراجیکٹس متاثر ہو رہے ہیں، یہ بات نئی تج...

ہانگ کانگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ہانگ کانگ میں رہائشی جائیداد کے شعبے کو آئندہ برسوں میں سخت دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ سرکاری زمین کی فراہمی میں مسلسل کمی کے باعث مستقبل کے ہاؤسنگ پراجیکٹس متاثر ہو رہے ہیں، یہ بات نئی تجزیاتی رپورٹ میں سامنے آئی ہے جسے Jones Lang LaSalle نے تیار کیا ہے۔
حکومتی اراضی کی فروخت، اربن ری نیوول اتھارٹی کے منصوبوں اور ایم ٹی آر کارپوریشن کے ڈویلپمنٹ ٹینڈرز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں نجی رہائشی منصوبوں کے لیے زمین کی فراہمی میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر سپلائی تقریباً 11,000 یونٹس سے کم ہو کر 2023/24 سے 2025/26 کے دوران تقریباً 6,000 یونٹس رہ گئی ہے، جو تقریباً 45 فیصد کمی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات میں ٹینڈرز کے کمزور نتائج، ڈویلپرز کی محتاط حکمت عملی، اور غیر یقینی معاشی حالات کے باعث حکومتی سطح پر زمین کی فراہمی میں احتیاط شامل ہے۔ اگرچہ موجودہ ہاؤسنگ سپلائی پہلے کے منصوبوں پر مبنی ہے، لیکن نئی ترقیاتی پائپ لائن مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔
حالیہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ 2025 میں نجی رہائشی تعمیرات کے آغاز میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تقریباً 8,800 یونٹس تک گر گئی ہے، جو گزشتہ پانچ سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ سپلائی میں کمی کے اثرات پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ تعمیراتی سائیکل عموماً زمین کی خریداری سے لے کر پری سیل تک تین سے چار سال پر محیط ہوتا ہے، اس لیے زمین کی حالیہ کمی کا اثر 28-2027 کے دوران ریزیڈینشل مارکیٹ میں شدید سپلائی شارٹج کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔
مذکورہ تحقیقی ادارے کی سینئر ریسرچ ڈائریکٹر کیتھی چنگ کے مطابق مارکیٹ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں سپلائی نسبتاً وافر ہونے سے بدل کر محدود ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق کمزور تعمیراتی سرگرمیاں اور زمین کی فروخت میں کمی اس تبدیلی کو مزید مضبوط کر رہی ہیں، جس کے قیمتوں اور ڈویلپرز کی حکمت عملی پر اہم اثرات ہوں گے۔
اگرچہ Northern Metropolis جیسے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے مستقبل میں سپلائی بڑھا سکتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق فوری ریلیف کا امکان کم ہے۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کے رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نئی سپلائی میں کمی اور مستحکم طلب کے باعث رہائشی قیمتوں کو مدد مل سکتی ہے، جبکہ ڈویلپرز اپنی سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کی حکمت عملیوں میں تبدیلی لانے پر مجبور ہوں گے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں