تاریخ اشاعت: August 20, 2026 - 5:11 PM
Pakistan Named Among the Most Unique and Appealing Destinations for Tourists in 2026
پاکستان 2026 میں سیاحوں کیلئے منفرد اور پرکشش مقامات کی فہرست میں شامل
▫️برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی تیار کردہ فہرست میں قراقرم کے بلند پہاڑ، ہنزہ، قراقرم ہائی وے اور ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثے شامل
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان کو سال 2026 کیلئے دنیا کے منفرد اور پرکشش مقامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ معروف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستان کے بلند پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، قدیم تاریخی ورثے اور مہم جوئی سے بھرپور سفر کو خاص ط...
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان کو سال 2026 کیلئے دنیا کے منفرد اور پرکشش مقامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ معروف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستان کے بلند پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، قدیم تاریخی ورثے اور مہم جوئی سے بھرپور سفر کو خاص طور پر سراہا ہے۔
سیاحتی مضمون کے مصنفین بینیڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل نے شمالی پاکستان کو خاص اہمیت دیتے ہوئے قراقرم کے ان بلند پہاڑوں کا ذکر کیا ہے جن کی کئی چوٹیاں 25 ہزار فٹ سے بھی زیادہ بلند ہیں۔
رپورٹ میں ہنزہ کی خوبصورت وادی، گلیشیئرز اور جنگلی پھولوں سے بھرے بلند میدانوں کو بھی پاکستان کی نمایاں سیاحتی destination قرار دیا گیا ہے۔
دی ٹیلی گراف نے پاکستان اور چین کو ملانے والی قراقرم ہائی وے کو انجینئرنگ کا شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شاہراہ ایسے پہاڑی علاقے سے گزرتی ہے جہاں قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
رپورٹ میں دور دراز پہاڑی علاقوں کے لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور طرزِ زندگی کو بھی سیاحوں کیلئے منفرد تجربہ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے تاریخی ورثے میں قدیم شاہراہِ ریشم، لاہور کی 17ویں صدی کی بادشاہی مسجد اور تقریباً 2500 قبل مسیح کی وادیٔ سندھ کی آبادیوں کے نکاسیٔ آب کے نظام کا بھی خاص ذکر کیا گیا ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بھی اس انتخاب کو پاکستان کے قدرتی اور تاریخی سیاحتی ورثے کی عالمی سطح پر پذیرائی قرار دیا ہے۔