تاریخ اشاعت: July 3, 2026 - 12:31 PM
Pakistan to Build New Cricket Stadium in Saudi Arabia
پاکستان سعودی عرب کے شہر جدہ میں نیا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرے گا
▫️پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے، منصوبہ آئی سی سی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا
لاہور | ری نیوز پاکستانپاکستان کرکٹ بورڈ نے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ ایک سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کے شہر جدہ میں نیا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ ایک سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کے شہر جدہ میں نیا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔
مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کو دونوں بورڈز کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی باضابطہ سٹریٹجک شراکت داری قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر میں معاونت کرے گا۔ منصوبے میں بین الاقوامی معیار کی پچز، براڈ کاسٹ اور میڈیا انفراسٹرکچر، مہمان نوازی کے ایریاز، ٹریننگ سہولتیں اور تماشائیوں کے لیے جدید سروسز شامل ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق یہ سٹیڈیم آئی سی سی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں سعودی عرب بین الاقوامی میچز اور بڑے کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کر سکے۔
یہ معاہدہ صرف ایک سٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں ہو گا۔ دونوں بورڈز کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، سٹیڈیم پلاننگ، تکنیکی معاونت اور آپریشنل معیار کے شعبوں میں بھی مل کر کام کریں گے، تاکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے لیے مضبوط اور طویل مدتی بنیاد رکھی جا سکے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 سے بھی ہم آہنگ ہے، جس کے تحت سپورٹس میں سرمایہ کاری، سپورٹس ٹورازم، عوامی شرکت اور معیار زندگی میں بہتری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون صرف سٹیڈیم تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے طویل مدتی فروغ کی بنیاد بھی رکھے گا۔