ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پارک ویو سٹی اسلام آباد کی رہائشی و کمرشل پلاٹس کی ادائیگیوں کیلئے رعایتی مہم شروع

پارک ویو سٹی اسلام آباد کی رہائشی و کمرشل پلاٹس کی ادائیگیوں کیلئے رعایتی مہم شروع

▫️15 ستمبر تک واجب الادا اقساط پر رعایت، تاخیری جرمانے میں چھوٹ اور ترقیاتی و قبضہ فیس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپارک ویو سٹی اسلام آباد نے رہائشی اور تجارتی پلاٹس کے مالکان کے لیے ادائیگی میں سہولت کی نئی مہم اور ترقیاتی و قبضہ فیس میں نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پارک ویو سٹی اسلام آباد نے رہائشی اور تجارتی پلاٹس کے مالکان کے لیے ادائیگی میں سہولت کی نئی مہم اور ترقیاتی و قبضہ فیس میں نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام رعایتیں 15 ستمبر 2026 تک مؤثر رہیں گی۔
خصوصی رعایتی پیشکش کے تحت تجارتی پلاٹس کی واجب الادا اقساط کی ادائیگی پر 5 فیصد جبکہ رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی پیشگی اقساط پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اوورسیز رہائشی بلاکس کے فعال فائل مالکان کو واجبات کی ادائیگی پر تاخیر سے ادائیگی کے جرمانے میں 70 فیصد تک چھوٹ دی جائے گی، جبکہ کمرشل پلاٹس کے لیے واجب الادا اقساط کی ادائیگی پر 15 فیصد چھوٹ مقرر کی گئی ہے۔
اوورسیز، گالف اسٹیٹ اور ہلز اسٹیٹ کے منسوخ شدہ رہائشی پلاٹس کی فائلوں پر بھی مخصوص شرائط کے تحت تاخیر جرمانے میں 50 فیصد چھوٹ دی جا رہی ہے۔
رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ادائیگی نقد یا بینک کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رہائشی پلاٹس کی ترقیاتی اور قبضہ فیس میں بھی 15 ستمبر تک 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
پارک ویو سٹی کے مطابق اس مہم کا مقصد ارکان کو مالی سہولت فراہم کرنا اور زیر التوا ادائیگیوں کی تکمیل میں مدد دینا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں