ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پنریونیو اتھارٹی کیطرف سے پنجاب بھر میں سیلونز، سپاز اور ایستھیٹک کلینکس کیلئے نئی ٹیکس گائیڈ لائنز جاری

پنریونیو اتھارٹی کیطرف سے پنجاب بھر میں سیلونز، سپاز اور ایستھیٹک کلینکس کیلئے نئی ٹیکس گائیڈ لائنز جاری

▫️اتھارٹی کی کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل رسیدیں جاری کرنے اور قابلِ اطلاق خدمات پر 5 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس واضح طور پر ظاہر کرنے کی ہدایت

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آ ر اے) نے صوبے بھر میں ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز، بیوٹی پارلرز اور کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ اقدام کا ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آ ر اے) نے صوبے بھر میں ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز، بیوٹی پارلرز اور کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ اقدام کا مقصد پنجاب سیلز ٹیکس کی وصولی میں شفافیت یقینی بنانا اور صارفین کو اضافی چارجز سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق بیوٹی پارلرز، سیلونز، کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری فراہم کرنے والوں سمیت جلد اور لیزر ٹریٹمنٹ کی بعض مخصوص خدمات پر 5 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ اتھارٹی نے متعلقہ سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ قابلِ ٹیکس خدمات حاصل کرنے والے صارفین کو عائد کیے جانے والے ٹیکس سے واضح طور پر آگاہ کیا جائے۔
نئی ہدایات کے تحت سروس فراہم کرنے والے اداروں کو اپنے کیش کاؤنٹرز پر ہی آ ر اے کی گائیڈ لائنز نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوں گی تاکہ صارفین ادائیگی سے قبل قابلِ اطلاق ٹیکس اور دیگر قانونی چارجز سے آگاہ ہوسکیں۔ کاروباری اداروں کو صارفین کے بلوں میں پنجاب سیلز ٹیکس کی رقم بھی واضح طور پر درج کرنے اور ہر لین دین کی مناسب دستاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی آ ر اے نے ڈیجیٹل رسیدوں کے اجر پر بھی خصوصی زور دیا ہے۔ کاروباری اداروں کو عارضی یا مینوئل رسیدیں جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ صارفین کو مکمل ڈیجیٹل رسید فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جس میں لین دین کی تفصیلات، قابلِ اطلاق ٹیکس اور سروس چارجز واضح ہوں۔
اتھارٹی نے سروس فراہم کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قانون کے تحت مقررہ سیلز ٹیکس اور جائز سروس چارجز کے علاوہ صارفین سے کسی قسم کی اضافی رقم وصول نہ کریں۔ تمام چارجز قانونی، شفاف اور بل میں واضح طور پر درج ہونا ضروری ہیں۔
اتھارٹی نے صارفین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بیوٹی سیلونز، سپاز، ایستھیٹک کلینکس اور دیگر متعلقہ اداروں سے خدمات حاصل کرتے وقت اپنے بلوں کا بغور جائزہ لیں۔ صارفین کو چاہیے کہ پنجاب سیلز ٹیکس کی درست شرح اور رقم کی تصدیق کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ سروس کی قیمت، قابلِ اطلاق ٹیکس اور قانونی سروس چارجز کے علاوہ ان سے کوئی غیر مجاز رقم وصول نہ کی جائے۔
اتھارٹی نے ان کاروباری اداروں کے خلاف شکایات درج کرانے کی بھی ترغیب دی ہے جو نئی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بالخصوص ایسے ادارے جو کارڈ یا دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ صارفین اپنی شکایات PRA Facilitation App یا اتھارٹی کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے درج کراسکتے ہیں۔
پی آ ر اے کے مطابق نئی ہدایات صوبے میں سروسز کے شعبے سے ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور صارفین میں ٹیکس سے متعلق آگاہی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ڈیجیٹل رسیدوں، ٹیکس کی واضح تفصیل اور قانونی بلنگ کے ذریعے اتھارٹی کاروباری لین دین میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں