ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پنجاب میں عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کے تحفظ کا نیا قانون نافذ

پنجاب میں عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کے تحفظ کا نیا قانون نافذ

▫️مین ہول کور، سٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور سرکاری تنصیبات کی چوری، غیر قانونی منتقلی اور نقصان پہنچانے پر قید و جرمانے کی سخت سزائیں مقرر

لاہور | ری نیوز پاکستانحکومت پنجاب نے عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کے تحفظ کے لیے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرا سٹرکچر پروٹیکشن ایکٹ 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یہ قانون فوری طور پر پورے صوبے میں نافذ ہو گیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
حکومت پنجاب نے عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کے تحفظ کے لیے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرا سٹرکچر پروٹیکشن ایکٹ 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد یہ قانون فوری طور پر پورے صوبے میں نافذ ہو گیا ہے۔
نئے قانون کا مقصد عوامی یوٹیلٹی تنصیبات کی چوری، غیر قانونی منتقلی، نقصان پہنچانے، ناجائز استعمال اور خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے مؤثر قانونی نظام قائم کرنا ہے۔ قانون کے تحت خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔
قانون میں عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کی تعریف میں مین ہول کور، سٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور وہ تمام اشیا یا تنصیبات شامل کی گئی ہیں جنہیں حکومت پنجاب سرکاری گزٹ کے ذریعے اس زمرے میں شامل کرے گی۔ قانون میں چوری، غیر مجاز منتقلی، سکریپ ڈیلر، ری رولنگ اور وسل بلوور سمیت مختلف اصطلاحات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
قانون کے مطابق وسل بلوور عوامی مفاد میں کسی جرم کی اطلاع دے سکے گا اور مقررہ قواعد کے تحت انعام کا بھی حق دار ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو عوامی تنصیبات کے تحفظ میں شامل کرنا اور جرائم کی بروقت نشاندہی کو فروغ دینا ہے۔
نئے قانون کے تحت عوامی یوٹیلٹی انفرا سٹرکچر کی چوری پر ایک سے تین سال تک قید، دو لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ اسی طرح عوامی تنصیبات کی غیر قانونی منتقلی، قبضہ، نقل و حمل، فروخت یا خریداری کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر ایک سے تین سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
قانون کے مطابق جان بوجھ کر عوامی یوٹیلٹی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چھ ماہ سے ایک سال تک قید اور 50 ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئے قانون کے نفاذ سے شہری سہولیات، سرکاری املاک اور عوامی یوٹیلٹی نظام کے تحفظ میں مدد ملے گی، جبکہ چوری شدہ سرکاری سامان کی خرید و فروخت اور سکریپ مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر کارروائی کی جا سکے گی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں