ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

سانحہ کاہنہ کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

سانحہ کاہنہ کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

▫️کمزور چھتوں، خستہ حال اور مخدوش گھروں کی مرمت کے لیے 5 لاکھ جبکہ اضافی منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دینے کی تجویز منظور

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب حکومت نے سانحہ کاہنہ کے تناظر میں صوبے بھر میں رہائشی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب حکومت نے سانحہ کاہنہ کے تناظر میں صوبے بھر میں رہائشی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام مکانات جن کی چھتیں کمزور، خستہ حال یا مخدوش ہیں، انہیں محفوظ بنانے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اور ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ کے نام سے دو نئی مالی معاونت کی کیٹیگریز متعارف کرائی جائیں۔
اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق کمزور چھتوں، خستہ حال یا مخدوش گھروں کی مرمت، بحالی اور محفوظ بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ ایسے شہری جو اپنے موجودہ گھر پر اضافی منزل تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے تک آسان اقساط پر سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کی دوسری قسط تین روز کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھر بنانے کے لیے قرض کے حصول کا طریقہ کار پہلے سے بھی زیادہ آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت اب تک پنجاب بھر میں ایک لاکھ 34 ہزار 343 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے بلا سود آسان اقساط پر قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ 27 ہزار 500 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اور اس سے منسلک تمام پروگرام پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ہیں، جن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کے گھر مخدوش یا چھتیں کمزور ہیں، پنجاب حکومت انہیں محفوظ اور بہتر بنانے میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی کیونکہ اچھی حکمرانی کا تقاضا صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں۔
اجلاس میں ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں 2 ہزار بے گھر خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلا سود قرض بھی دیا جائے گا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں