ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

پنجاب میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور فوڈ چینز کیلئے بل جاری کرنے کے نئے قواعد جاری

پنجاب میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور فوڈ چینز کیلئے بل جاری کرنے کے نئے قواعد جاری

▫️صارفین کو ڈیجیٹل رسید لینے کی ہدایت، ہر رسید پر پی آر اے انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ لازمی قرار دیدیا گیا

لاہور | ری نیوز پاکستانپنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آ ر اے) نے صوبے بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز کیلئے بل جاری کرنے کے نئے قواعد جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانا اور صارفین کو درست رسید کی فراہمی یق...

لاہور | ری نیوز پاکستان
پنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آ ر اے) نے صوبے بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز کیلئے بل جاری کرنے کے نئے قواعد جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانا اور صارفین کو درست رسید کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
نئی ہدایات کے تحت ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور کافی شاپس کو یہ قواعد اپنی دکانوں اور کاروباری مقامات پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ہوں گے۔
پی آر اے نے صارفین سے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل یا کسی دوسرے فوڈ آؤٹ لیٹ پر ادائیگی کے بعد ڈیجیٹل رسید ضرور طلب کریں۔
اتھارٹی کے مطابق ہر ڈیجیٹل رسید پر پی آر اے انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ موجود ہونا ضروری ہے تاکہ صارف اس بات کی تصدیق کر سکے کہ اس کی ادائیگی باقاعدہ طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
صارفین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ریسٹورنٹ یا فوڈ بزنس پوائنٹ کارڈ یا ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی قبول کرنے سے انکار کرے تو اس کی شکایت کی جائے۔
پی آر اے پہلے ہی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو اصل بل کی جگہ کچن آرڈر، غیر ادا شدہ بل، پری بل یا عارضی بل دینے سے روک چکی ہے۔
نئے قواعد کا مقصد ریسٹورنٹس میں ہونے والی خرید و فروخت کا درست ریکارڈ یقینی بنانا، ٹیکس قواعد پر عملدرآمد بہتر بنانا اور صارفین کو بل کی ادائیگی میں زیادہ شفافیت فراہم کرنا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں