ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

معروف اداکار نکولس کیج کی 10.5 ملین ڈالر کا مینشن سمندر میں گرنے کے خطرے سے دوچار

معروف اداکار نکولس کیج کی 10.5 ملین ڈالر کا مینشن سمندر میں گرنے کے خطرے سے دوچار

▫️شدید لہروں اور سمندری کٹاؤ سے مالیبو کی ساحلی پراپرٹی کو شدید نقصان، سڑک اور ڈرائیو وے کا حصہ بھی سمندر میں گر گیا

مالیبو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی اداکار نکولس کیج کی مالیبو میں واقع تقریباً 10.5 ملین ڈالر مالیت کی ساحلی حویلی شدید سمندری لہروں اور ساحلی کٹاؤ کے باعث شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مالیبو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکی اداکار نکولس کیج کی مالیبو میں واقع تقریباً 10.5 ملین ڈالر مالیت کی ساحلی حویلی شدید سمندری لہروں اور ساحلی کٹاؤ کے باعث شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حویلی کے قریب ایک بڑا سنک ہول بن گیا ہے، جس کے باعث گھر تک پہنچنے والی سڑک اور ڈرائیو وے کا ایک حصہ بھی سمندر میں گر چکا ہے۔ مسلسل سمندری کٹاؤ کے باعث پراپرٹی کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
علاقے میں سمندری کٹاؤ سے بنیادی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں اور پانی و گیس کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مالیبو کے ساحلی علاقوں میں تیز لہروں اور زمین کے کٹاؤ کے باعث کئی املاک کو خطرات کا سامنا ہے۔ نکولس کیج کی یہ مہنگی ساحلی پراپرٹی بھی موجودہ صورتحال کے باعث شدید متاثر ہونے والی املاک میں شامل ہے۔نکولس کیج ہالی ووڈ کے معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں۔ وہ 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ انہیں 1995 کی فلم “Leaving Las Vegas” میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ ملا۔
وہ “Face/Off”، “Con Air”، “The Rock”، “Gone in 60 Seconds” اور “National Treasure” جیسی مشہور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔ خاص طور پر National Treasure میں خزانے کے متلاشی کردار نے انہیں دنیا بھر میں مزید مقبولیت دی۔
نکولس کیج نے 2024 میں مالیبو کی یہ تقریباً 4,000 مربع فٹ کی ساحلی پراپرٹی 10.5 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں