ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

وزیراعظم کے "اپنا گھر" پروگرام کیلئے 71 ارب روپے مختص، کم لاگت رہائش کو فروغ دینے کا منصوبہ

وزیراعظم کے "اپنا گھر" پروگرام کیلئے 71 ارب روپے مختص، کم لاگت رہائش کو فروغ دینے کا منصوبہ

▫️اس سکیم کے تحت بینکوں کے ذریعے گھروں اور فلیٹس کی خریداری، پہلے سے موجود پلاٹ پر تعمیر، اور پلاٹ خرید کر مکان بنانے کے لیے فنانسنگ فراہم کی جا سکتی ہے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی حکومت نے بجٹ 27 2026 میں وزیراعظم "اپنا گھر" پروگرام کے لیے 71 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس کا مقصد کم آمدن اور متوسط طبقے کے شہریوں کو سستے گھروں کی فراہمی، آسان قرضوں تک رسائی اور ہاؤسنگ فنانس کے فروغ ...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے بجٹ 27 2026 میں وزیراعظم "اپنا گھر" پروگرام کے لیے 71 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس کا مقصد کم آمدن اور متوسط طبقے کے شہریوں کو سستے گھروں کی فراہمی، آسان قرضوں تک رسائی اور ہاؤسنگ فنانس کے فروغ میں مدد دینا ہے۔
بجٹ تجاویز کے مطابق حکومت رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کے ذریعے آسان شرائط پر فنانسنگ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ شہری گھر کی خریداری، تعمیر یا پلاٹ پر مکان بنانے کے لیے قرض حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب مہنگائی، تعمیراتی لاگت میں اضافے اور محدود مالی وسائل کے باعث عام شہری کے لیے اپنا گھر بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک اربوں روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ملک بھر سے ہزاروں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ حکومت نے متعلقہ اداروں اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اہل درخواست گزاروں کے کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائے اور قرض کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنایا جائے۔
سکیم کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والے شہریوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ بینکوں کے ذریعے گھروں اور فلیٹس کی خریداری، پہلے سے موجود پلاٹ پر تعمیر، اور پلاٹ خرید کر مکان بنانے کے لیے فنانسنگ فراہم کی جا سکتی ہے۔ مختلف بینک اس پروگرام کے تحت مخصوص شرائط کے ساتھ 20 سال تک کی مدت کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی سہولت دے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اپنا گھر پروگرام کے لیے مختص فنڈز سے نہ صرف کم آمدن طبقے کو رہائشی سہولت ملے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، مزدور طبقے، سیمنٹ، سریا، ٹائلز، پینٹ، لکڑی، بجلی کے سامان اور دیگر منسلک صنعتوں میں بھی سرگرمی بڑھ سکتی ہے۔ تعمیراتی شعبہ پاکستان کی معیشت میں روزگار پیدا کرنے والا اہم شعبہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے ہاؤسنگ فنانس میں اضافہ مجموعی معاشی سرگرمیوں کو بھی سہارا دے سکتا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کے لیے گھر کا خواب ممکن بنانا، رہائشی سہولتوں میں اضافہ کرنا اور ہاؤسنگ سیکٹر کو دستاویزی و مالیاتی نظام سے جوڑ کر پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں