ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

’ٹیسلا ٹائنی ہاؤس ‘ 12 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا،8 ہزار ڈالر کا گھر حقیقت میں موجود ہی نہیں

’ٹیسلا ٹائنی ہاؤس ‘ 12 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا،8 ہزار ڈالر کا گھر حقیقت میں موجود ہی نہیں

▫️پرانی ٹیسلا نمائشی ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت سے تیار مناظر ملا کر ایک ایسے گھر کو وائرل کر دیا گیا جسے ٹیسلا نے کبھی فروخت کیلئے پیش ہی نہیں کیا

بوکا چیکا، ٹیکساس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزصرف 8 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے ایک جدید اور مستقبل کی خوبیوں کا حامل ’’ٹیسلا ٹائنی ہاؤس‘‘ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق انہیں مجموعی طور پر 12 کروڑ سے...

بوکا چیکا، ٹیکساس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
صرف 8 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے ایک جدید اور مستقبل کی خوبیوں کا حامل ’’ٹیسلا ٹائنی ہاؤس‘‘ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق انہیں مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیسلا کا ایسا کوئی گھر حقیقت میں فروخت کیلئے موجود ہی نہیں۔
یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کے ذرائع پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ٹیسلا کے نشان والے چھوٹے مگر انتہائی جدید گھر دکھائے جا رہے ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی انتہائی کم قیمت میں مستقبل کی رہائش متعارف کرا رہی ہے۔
بعض وائرل دعووں میں تو گھر کے ساتھ مفت زمین اور جائیداد پر ٹیکس نہ دینے جیسی پیشکشوں کا بھی ذکر کیا گیا۔
تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ٹیسلا نے 7 ہزار 999 ڈالر کا کوئی گھر نہ متعارف کرایا ہے اور نہ ہی اسے فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔
اس وائرل کہانی میں کئی الگ الگ حقیقی اور مصنوعی چیزوں کو ملا دیا گیا ہے۔ اس غلط فہمی کی ایک بڑی وجہ ٹیسلا کا 2017 کا نمائشی چھوٹا گھر ہے، جسے آسٹریلیا میں کمپنی کے شمسی توانائی کے نظام اور پاور وال بیٹری کی نمائش کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ گھر فروخت کیلئے تیار کی جانے والی رہائشی گھروں کا حصہ نہیں تھا۔
وائرل مواد میں امریکی تیار شدہ گھروں کی کمپنی باکس ایبل سے منسلک تصاویر اور مناظر بھی استعمال کیے گئے۔ اس کمپنی کا نام ماضی میں ایلون مسک کی رہائش سے متعلق خبروں کے باعث توجہ حاصل کرتا رہا ہے، جس سے جعلی دعوے کو مزید قابلِ یقین بنانے میں مدد ملی۔
اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ایسے مکانات تخلیق کیے گئے جن پر ٹیسلا کا نشان لگا کر انہیں حقیقی منصوبے کے طور پر پیش کیا گیا۔
ایسی غلط معلومات کا جائزہ لینے والی رپورٹس کے مطابق چند ماہ کے دوران ان ویڈیوز نے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھے جانے کا ہندسہ عبور کیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ معروف کمپنی کا نام، انتہائی کم قیمت اور غیر معمولی طرزِ تعمیر کس طرح ایک فرضی جائیداد کو عالمی سوشل میڈیا کہانی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ معاملہ جائیداد کی دنیا کیلئے ایک نئے مسئلے کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے تیار عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز جتنی حقیقت کے قریب ہوتی جا رہی ہیں، اتنا ہی عام صارف کیلئے حقیقی منصوبے اور فرضی پیشکش میں فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
فی الحال 8 ہزار ڈالر کا یہ ’’ٹیسلا ٹائنی ہاؤس‘‘ سوشل میڈیا پر تو موجود ہے، مگر ٹیسلا کی فروخت کیلئے موجود گھروں کی فہرست میں نہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں