ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

متحدہ عرب امارات: رئیل اسٹیٹ کمپنی نے مارشل آ رہا تنظیم یو ایف سی کو عالمی تشہیر کا نیا ذریعہ بنا لیا

متحدہ عرب امارات: رئیل اسٹیٹ کمپنی نے مارشل آ رہا تنظیم یو ایف سی کو عالمی تشہیر کا نیا ذریعہ بنا لیا

▫️مقابلوں میں تشہیر کے ساتھ ڈیجیٹل مواد اور مداحوں سے براہ راست رابطہ بھی منصوبے کا حصہ، رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ روایتی اشتہارات سے آگے بڑھنے لگی

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزمتحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی سٹی ڈویلپرز نے دنیا کی معروف مارشل آرٹس تنظیم یو ایف سی کے ساتھ کئی سالہ شراکت داری کرکے کھیلوں اور سوشل میڈیا کو اپنی بین الاقوامی تشہیر کا اہم ذریعہ بنا لیا ہے۔

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی سٹی ڈویلپرز نے دنیا کی معروف مارشل آرٹس تنظیم یو ایف سی کے ساتھ کئی سالہ شراکت داری کرکے کھیلوں اور سوشل میڈیا کو اپنی بین الاقوامی تشہیر کا اہم ذریعہ بنا لیا ہے۔
معاہدے کے تحت سٹی ڈویلپرز کو یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں یو ایف سی کا باضابطہ لگژری رئیل اسٹیٹ شراکت دار بنایا گیا ہے۔ کمپنی کو اس خطے میں اپنے شعبے کیلئے خصوصی تشہیری حیثیت بھی حاصل ہوگی۔
یہ شراکت داری صرف یو ایف سی کے مقابلوں کے دوران کمپنی کا نام یا نشان دکھانے تک محدود نہیں ہوگی۔ سٹی ڈویلپرز کو یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مقابلوں کے ساتھ شمالی اور لاطینی امریکا میں منتخب مواقع پر بھی تشہیری موجودگی ملے گی۔ اس کے علاوہ یو ایف سی کے ڈیجیٹل ذرائع، خصوصی مواد اور مداحوں کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی مہم کا حصہ ہوں گی۔
یو ایف سی کے مطابق اس کے دنیا بھر میں 70 کروڑ سے زیادہ مداح اور سوشل میڈیا پر تقریباً 36 کروڑ 30 لاکھ پیروکار ہیں۔ یہی بڑی عالمی ناظرین کی تعداد سٹی ڈویلپرز جیسے رئیل اسٹیٹ ادارے کیلئے روایتی جائیداد نمائشوں اور اشتہاری تختیوں سے کہیں زیادہ وسیع سامعین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس معاہدے کا اہم پہلو یہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ کمپنی براہ راست مکان یا منصوبہ فروخت کرنے کے اشتہار کے بجائے پہلے اپنے برانڈ کی پہچان بنانے کیلئے کھیل، طرز زندگی اور ڈیجیٹل سامعین سے رابطہ قائم کر رہی ہے۔
سٹی ڈویلپرز اپنی رہائشی منصوبہ بندی کو صحت، بہتر طرز زندگی اور جدید سہولتوں سے جوڑ کر پیش کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یو ایف سی سے شراکت داری کے ذریعے کارکردگی، صحت، مضبوطی اور بہتر زندگی کے تصور کو اس کے منصوبوں کے ساتھ جوڑا جائے گا۔
یہ معاہدہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں آنے والی ایک بڑی تبدیلی کی بھی مثال ہے۔ تعمیراتی کمپنیاں اب صرف اخباری اشتہارات، بڑی تشہیری تختیوں، جائیداد کی نمائشوں اور فروخت کے مراکز تک محدود نہیں رہیں بلکہ کھیلوں، معروف شخصیات، سوشل میڈیا مواد اور بڑی آن لائن برادریوں کے ذریعے ممکنہ خریداروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سٹی ڈویلپرز اور یو ایف سی کی شراکت داری سے یہی پیغام سامنے آتا ہے کہ مستقبل کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں صرف منصوبہ دکھانا کافی نہیں ہوگا، بلکہ کمپنیوں کو وہاں موجود ہونا پڑے گا جہاں ان کے ممکنہ خریدار اپنا وقت اور توجہ صرف کرتے ہیں۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں