ری نیوز پر واپس جائیں

سوشل ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

برطانیہ: پرانے رائل ایئر فورس ہیلی کاپٹرز لگژری گلیمپنگ یونٹس میں تبدیل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

برطانیہ: پرانے رائل ایئر فورس ہیلی کاپٹرز لگژری گلیمپنگ یونٹس میں تبدیل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

▫️فی رات تقریباً 130 پاؤنڈ میں بکنگ، تمام بنیادی رہائشی سہولیات مکمل، تاریخی جہازوں کی نئی سیاحتی شناخت قائم

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز برطانیہ کے علاقے نارتھ یارکشائر میں دو سابق رائل ایئر فورس (RAF) سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹروں کو ایک غیر معمولی اقدام کے تحت لگژری گلیمپنگ یونٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں...

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ کے علاقے نارتھ یارکشائر میں دو سابق رائل ایئر فورس (RAF) سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹروں کو ایک غیر معمولی اقدام کے تحت لگژری گلیمپنگ یونٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر اب نارتھ یارکشائر واٹر پارک میں نصب ہیں جہاں انہیں مکمل طور پر جدید رہائشی یونٹس کے طور پر ڈھالا گیا ہے۔ ان میں بیڈ رومز، چھوٹا کچن اور ڈائننگ ایریا جیسی سہولیات موجود ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ کے کچھ اصل حصوں کو بھی تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔
واٹر پارک کے اندر موجود ہونے کے باعث مہمانوں کو نہ صرف منفرد رہائشی تجربہ حاصل ہوتا ہے بلکہ واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان منفرد رہائشی یونٹس کی بکنگ یکم مئی سے شروع کی گئی تھی اور ان کی فی رات قیمت تقریباً 130 پاؤنڈ مقرر ہے۔ حیران کن طور پر ابتدائی چند ہفتوں کی تمام بکنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، جو اس منصوبے کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد تاریخی ہیلی کاپٹروں کی اصل شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں سیاحتی صنعت میں ایک نئے اور یادگار تجربے کے طور پر پیش کرنا ہے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 5.35 ملین ڈالر کی رہائش کا منصوبہ رکاوٹ کا شکار

▫️اوہائیو کی حویلی کے گرد حفاظتی باڑ کی تعمیر کی درخواست مقامی تعمیراتی بورڈ سے منظور نہ ہو سکی

کولمبس | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی اوہائیو میں واقع 5.35 ملین ڈالر کی رہائش ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، تاہم اس بار وجہ جائیداد کی قیمت یا مشہور مالکان نہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں