ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں مندی، معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث خریداروں کا اعتماد متزلزل

▫️سڈنی اور میلبورن میں آکشن کلیئرنس ریٹس کئی سال کی کم ترین سطح پر، خریداروں نے “انتظار کرو اور دیکھو” کی پالیسی اپنالی

سڈنی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے، جہاں بڑے شہروں میں آکشن کے کمزور نتائج خریداروں کے اعتماد میں نمایاں کمی کی عکاسی کر رہے ہیں۔ معاشی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ...

سڈنی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے، جہاں بڑے شہروں میں آکشن کے کمزور نتائج خریداروں کے اعتماد میں نمایاں کمی کی عکاسی کر رہے ہیں۔ معاشی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال نے پراپرٹی مارکیٹ کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔
عالمی کشیدگی، بالخصوص ایران سے متعلق تنازعات، اور شرح سود میں ممکنہ تبدیلیوں کے خدشات نے خریداروں کو محتاط بنا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر خریدار اب فوری فیصلے کرنے کے بجائے “انتظار کرو اور دیکھو” کی پالیسی اپنا رہے ہیں، جس کے باعث فروخت کنندگان کو آکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سڈنی میں آکشن کلیئرنس ریٹ دسمبر 2018 کے بعد کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جبکہ میلبورن میں بھی صورتحال تشویشناک ہے جہاں کارکردگی کووڈ لاک ڈاؤن (ستمبر 2021) کے بعد سب سے کم رہی۔ میلبورن میں مسلسل پانچ ہفتوں سے کلیئرنس ریٹ 60 فیصد سے نیچے ہے، جو خریداروں کی کمزور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
پراپرٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو سڈنی اور میلبورن کی مارکیٹس مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ ایس کیو ایم ریسرچ کے ڈائریکٹر لوئس کرسٹوفر کے مطابق اپریل کے اعداد و شمار 2020 کے بعد سب سے کم سطح کی نشاندہی کر رہے ہیں، جو خریداروں میں بڑھتی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود کی آئندہ سمت اور مجموعی معاشی صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت بدستور مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ مئی میں ہونے والا ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کا اجلاس اس حوالے سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، جہاں یہ واضح ہو سکتا ہے کہ پالیسی ساز مہنگائی پر قابو پانے کو ترجیح دیتے ہیں یا معاشی استحکام کو۔
سڈنی میں خریداروں کا اعتماد سب سے کم سطح پر ہے، جبکہ وکٹوریہ کی مارکیٹ بھی 2024 کے بعد اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔
تاہم ملک کے تمام حصوں میں صورتحال یکساں نہیں ہے۔ کچھ چھوٹے شہروں میں بہتری کے آثار بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ برسبین اور ایڈیلیڈ میں آکشن اور اوپن ہاؤس میں شرکت بڑھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں خریداروں کی دلچسپی برقرار ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ساؤتھ آسٹریلیا میں حالیہ کلیئرنس ریٹ تقریباً 65 فیصد رہا، جبکہ کوئنز لینڈ میں یہ تقریباً 38 فیصد تھا۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں آکشن کی تعداد کم ہوئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں کم پراپرٹیز فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
اگرچہ مارکیٹ میں سست روی برقرار ہے، تاہم کچھ اشارے بتاتے ہیں کہ حالات آہستہ آہستہ نئی صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں۔ قومی سطح پر کلیئرنس ریٹ میں معمولی بہتری آئی ہے جو 67.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ اور گزشتہ سال کے برابر یا اس سے کچھ بہتر ہے۔
ماہرین کے مطابق مجموعی منظرنامہ اب بھی غیر یقینی ہے، اور شرح سود میں تبدیلیاں اور عالمی حالات آئندہ مہینوں میں آسٹریلیا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں