ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

جنوب مشرقی ایشیا میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری 21.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع، محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافہ

▫️سنگاپور خطے میں سب سے آگے، ڈیٹا سینٹرز اور صنعتی اثاثے طویل مدتی سرمایہ کاری کا مرکز بن گئے

سنگاپور | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز جنوب مشرقی ایشیا کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری مارکیٹ میں نمایاں بحالی دیکھی جا رہی ہے، اور توقع ہے کہ رواں برس مجموعی لین دین کا حجم 21.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سال بہ سال تقریباً 16 فیص...

سنگاپور | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
جنوب مشرقی ایشیا کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری مارکیٹ میں نمایاں بحالی دیکھی جا رہی ہے، اور توقع ہے کہ رواں برس مجموعی لین دین کا حجم 21.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سال بہ سال تقریباً 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار "کشن اینڈ ویک فیلڈ "کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خطہ اس وقت محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھا رہا ہے، کیونکہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار زیادہ مستحکم مارکیٹوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
سنگاپور اس وقت بھی خطے میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا مرکز ہے، جو مجموعی سرمایہ کاری کا تقریباً 61 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ یہ رجحان کم ہوتی ہوئی قرض لینے کی لاگت اور مستحکم پراپرٹی بنیادی عوامل کی وجہ سے برقرار ہے۔ یہاں سرمایہ کاری آفس، ریٹیل، صنعتی اور ہوٹلنگ شعبوں میں متوازن طور پر ہو رہی ہے۔
سنگاپور میں متعدد بڑے لین دین اس رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں "ایلیگنٹ گروپ "کی جانب سے کلیمینٹی مال کا تقریباً 624.6 ملین امریکی ڈالر میں حصول شامل ہے۔ اسی طرح کیپل REIT نے ہانگ کانگ لینڈ سے مرینا بے فنانشل سینٹر ٹاور 3 میں ایک تہائی حصص تقریباً 1.1 ارب ڈالر میں حاصل کیے۔
مزید برآں، کیپیٹل لینڈ انٹیگریٹڈ کمرشل ٹرسٹ نے کیپیٹاسپرنگ کے کمرشل حصے میں 55 فیصد حصہ تقریباً 810 ملین ڈالر میں خریدا، جبکہ یو او ایل گروپ، سنگاپور لینڈ گروپ اور کیپیٹل لینڈ کے مشترکہ منصوبے نے تھامسن ویو کے این بلاک حصول کو تقریباً 637.4 ملین ڈالر میں مکمل کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب سرمایہ کاری کا رجحان صنعتی اور ڈیٹا سینٹر اثاثوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جو ابھرتی ہوئی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ منیلا میں ایکوینکس نے ٹوٹل انفارمیشن مینجمنٹ سے تین ڈیٹا سینٹرز حاصل کیے، جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
اسی طرح، وینٹیج ڈیٹا سینٹرز نے 1.6 ارب ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری حاصل کی، جس کی قیادت جی آئی سی اور ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ذیلی ادارے نے کی۔ اس سرمایہ کا ایک حصہ Yondr Group سے Sedenak Tech Park کے حصول میں استعمال کیا گیا، جو ایک ہائپر سکیل ڈیٹا سینٹر کیمپس ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اب خاص طور پر صنعتی ترقی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی طرف راغب ہورہے ہیں کیونکہ خطے میں مینوفیکچرنگ، شہری ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
تاہم رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی، مہنگائی، کرنسی میں اتار چڑھاؤ اور ملکی سیاسی عوامل کے اثرات بھی پڑ رہے ہیں۔ اسی طرح موسمیاتی خطرات بھی اہمیت اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ شدید موسمی حالات سرمایہ کاروں کو زیادہ مضبوط اور محفوظ منصوبہ بندی پر مجبور کر رہے ہیں۔
مجموعی طور پر کشن اینڈ ویک فیلڈ کے مطابق سرمایہ اب بھی ان مارکیٹس کی طرف جا رہا ہے جن کی بنیادی معاشی صورتحال مضبوط اور مستحکم ہے، جس سے جنوب مشرقی ایشیا کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم محفوظ مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں