تاریخ اشاعت: April 17, 2026 - 4:00 PM
Impact of Rising Inflation and Mortgage Rates: Builders Turn to Lower Quality Finishes to Cut Costs
مہنگائی اور مارگیج ریٹس کی بڑھتی شرح کے اثرات: بلڈرز کم معیار کی فِنشنگ اپنا کر اخراجات کم کرنے لگے
▫️نیویارک میں 99 یونٹس کا اصول ٹیکس چھوٹ کے لیے استعمال، ماہرین اور ورکرز کی تنقید
نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز امریکہ بھر میں ہوم بلڈرز بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت، بلند مارگیج ریٹس اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث اخراجات کم کرنے کے لیے سستے میٹریل اور سادہ ڈیزائن اختیار کر رہے ہیں۔ گھروں کو خریداروں ک...
امریکہ بھر میں ہوم بلڈرز بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت، بلند مارگیج ریٹس اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث اخراجات کم کرنے کے لیے سستے میٹریل اور سادہ ڈیزائن اختیار کر رہے ہیں۔
گھروں کو خریداروں کے لیے نسبتاً سستا رکھنے کی کوشش میں اب وہ بنیادی سہولیات اور معیار پر سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ لکڑی کے بجائے پارٹیکل بورڈ کیبنٹس استعمال ہو رہی ہیں، کاؤنٹر ٹاپس پتلے بنائے جا رہے ہیں جبکہ گھروں میں کھڑکیوں کی تعداد اور سائز بھی کم کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ آٹومیٹک گیراج ڈور اوپنر جیسی سہولت کو بھی غیر ضروری سمجھا جانے لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں کے باعث نئے تعمیر ہونے والے گھروں کی مجموعی شکل اور معیار متاثر ہو رہا ہے، اور بعض اوقات یہ گھر نامکمل یا کم معیار کے محسوس ہوتے ہیں۔
دوسری جانب نیویارک سٹی میں ڈویلپرز 2024 کے ایک ٹیکس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں، جس کے تحت 100 سے کم یونٹس پر مشتمل رہائشی عمارتوں کو مخصوص شرائط کے ساتھ ٹیکس میں چھوٹ دی جاتی ہے۔
اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈویلپرز بڑے منصوبوں کو کاغذی طور پر 99 یونٹس کے حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ سینکڑوں اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک ہی کمپلیکس ہوتے ہیں۔ ان منصوبوں میں مشترکہ ڈھانچے، جڑی ہوئی راہداریاں اور یکساں فساڈ شامل ہوتے ہیں۔
اگرچہ یہ طریقہ قانونی ہے، تاہم اس پر تعمیراتی شعبے کے ماہرین اور ورکرز کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے پالیسی کے اصل مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے اور بڑے منصوبوں کے لیے مقرر سخت شرائط سے بچنے کا راستہ نکالا جا رہا ہے۔