ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو سہارا دینے میں ابھرتی ہوئی صنعتوں کا کردار نمایاں، بڑی کمپنیوں کی کمرشل پراپرٹیز کی خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ

▫️ای سپورٹس، لائیو سٹریم ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کمپنیاں کاروباری توسیع کے لیے اراضی اور دفتری عمارتیں خریدنے لگیں

بیجنگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ بدستور دباؤ کا شکار ہے، تاہم ابھرتی ہوئی صنعتوں سے وابستہ کمپنیاں کمرشل پراپرٹی سیکٹر کے لیے ایک نیا سہارا بنتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ای سپورٹس، لائیو سٹریم ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اپنی کاروباری توسیع کے لیے اراضی، دفتری عمارتیں اور کمرشل اثاثے خریدنے میں زیادہ متحرک ہو گئی ہیں۔
یہ کمپنیاں صرف دفاتر کرائے پر لینے تک محدود نہیں رہیں بلکہ براہ راست کمرشل پلاٹس اور مکمل عمارتیں بھی خرید رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان ایک جانب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعتوں کی مالی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، تو دوسری جانب چین کے بڑے شہروں میں دفتری اور کمرشل پراپرٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی نے بھی ان کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
ایک اہم لین دین میں ای سپورٹس کلبز اور متعلقہ کاروبار چلانے والی کمپنی سٹار کمپیٹیٹو ای سپورٹس نے حال ہی میں چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا کے ہائیتانگ بے علاقے میں ایک اہم کمرشل پلاٹ خریدا۔ یہ پلاٹ متعدد فائیو سٹار ریزورٹ ہوٹلز کے قریب واقع ہے اور اس کی قیمت 68 کروڑ چینی یوآن سے زائد، یعنی تقریباً 9 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
کمپنی اس مقام پر تقریباً ایک ارب 40 کروڑ چینی یوآن، یعنی لگ بھگ 19 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک کمرشل منصوبہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں کھیل، ثقافت اور سیاحت سے متعلق سہولیات کو یکجا کیا جائے گا۔ یہ سرمایہ کاری چین کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تفریح، ڈیجیٹل سپورٹس اور سیاحتی سرگرمیوں سے وابستہ کمپنیوں کے بڑھتے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
لائیو سٹریم ای کامرس کے معروف ادارے وویو میڈیا نے بھی 2024 کے آخر میں اسی علاقے کے قریب ایک پلاٹ 60 کروڑ چینی یوآن سے زائد، یعنی تقریباً 8 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا۔ کمپنی یہاں ایک بین الاقوامی لائیو اسٹریمنگ بیس، عالمی کاروباری آپریشنز سینٹر اور انٹرنیٹ انفلوئنسر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
ای کامرس کی بڑی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام بھی اس رجحان کا حصہ بن چکی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ ہانگژو میں 66 کروڑ 30 لاکھ چینی یوآن، یعنی تقریباً 9 کروڑ 22 لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے ایک پلاٹ خریدا، جہاں وہ اپنا علاقائی ہیڈکوارٹرز اور گھریلو آلات و ہوم فرنشنگ مصنوعات کے لیے ریٹیل سینٹر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
نئی تعمیرات کے لیے زمین خریدنے کے علاوہ بعض ابھرتے ہوئے شعبوں کی کمپنیاں پہلے سے موجود عمارتیں بھی براہ راست خرید رہی ہیں۔ چین کی معروف مصنوعی ذہانت کمپنی ژیپو اے آئی نے گزشتہ ماہ بیجنگ کے ژونگ گوان چون سافٹ ویئر پارک میں واقع ڈائمنڈ مینشن 36 کروڑ چینی یوآن سے زائد، یعنی تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدی۔
ژونگ گوان چون سافٹ ویئر پارک بیجنگ کا ایک اہم ٹیکنالوجی مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں موجود ہیں۔ ژیپو اے آئی کی جانب سے یہ خریداری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں میں خصوصی دفتری جگہ، جدید انفراسٹرکچر اور تکنیکی ضروریات کے مطابق عمارتوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔
رئیل اسٹیٹ سروسز فرم کشمین اینڈ ویک فیلڈ کی ڈپٹی ڈین آف ریسرچ ژانگ شیاؤدوان کے مطابق لائیو اسٹریم ای کامرس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعتوں میں شامل ہیں۔ سرمایہ مارکیٹ میں ان کمپنیوں کے حصص کی مضبوط طلب نے انہیں اتنی مالی طاقت دی ہے کہ وہ زمین خرید سکیں، اپنی عمارتیں تعمیر کر سکیں یا مکمل تیار عمارتیں حاصل کر سکیں۔
ان کے مطابق ان کمپنیوں کی دفتری اور آپریشنل ضروریات عام دفاتر سے مختلف ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر بڑے اے آئی ماڈل تیار کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ کمپیوٹنگ پاور، تکنیکی انفراسٹرکچر اور خصوصی سہولیات درکار ہوتی ہیں۔ ایسی صورت میں مکمل عمارت خریدنا یا زمین لے کر اپنی ضرورت کے مطابق منصوبہ تعمیر کرنا ان کمپنیوں کے لیے زیادہ موزوں ثابت ہوتا ہے۔
منگ یوآن رئیل اسٹیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ریسرچر آئی ژن چیانگ کا کہنا ہے کہ دفتری پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی نے بھی نئی صنعتوں کی کمپنیوں کے لیے خریداری کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان کے مطابق چین کے بڑے شہروں میں آفس پراپرٹی کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح سے تقریباً 30 سے 40 فیصد تک کم ہو چکی ہیں، جس کے باعث مضبوط کیش فلو رکھنے والی کمپنیاں اعلیٰ معیار کے اثاثے حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسی خریداریوں سے ابھرتی ہوئی صنعتوں کی کمپنیاں اپنی بیلنس شیٹ مضبوط کر سکتی ہیں، کارپوریٹ ویلیو ایشن بہتر بنا سکتی ہیں اور فنانسنگ کی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ بنیادی رئیل اسٹیٹ اثاثوں کی ملکیت انہیں معاشی اتار چڑھاؤ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بھی بنا سکتی ہے۔
یہ رجحان چین کی وسیع تر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لیے بھی مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی صنعتوں کی کمپنیاں جب زمین اور عمارتیں خریدتی ہیں تو اس سے کمرشل انوینٹری کم کرنے، مقامی سرمایہ کاری کو سہارا دینے اور متعلقہ کاروباروں کو ایک ہی علاقے میں جمع کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ژانگ شیاؤدوان کے مطابق چونکہ ابھرتی ہوئی صنعتیں ابھی توسیع کے مرحلے میں ہیں، اس لیے آنے والے عرصے میں زمین کی خریداری اور پراپرٹی لیزنگ کے لیے ان کمپنیوں کی طلب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اگرچہ چین کی مجموعی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ٹیکنالوجی اور نئی معیشت سے وابستہ خریدار کمرشل پراپرٹی سیکٹر کے لیے ایک نیا محرک بن کر سامنے آ رہے ہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں