تاریخ اشاعت: April 28, 2026 - 5:20 PM
37% Work Completed on Bhatti Chowk Underpass, Piling Reaches 85%
بھاٹی چوک انڈر پاس کا 37 فیصد کام مکمل، پائل ورک 85 فیصد تک پہنچ گیا
▫️داتا دربار پیڈسٹرین زون اور ریلوے اسٹیشن پارکنگ ایریا کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ داتا دربار توسیعی منصوبے کے پیڈسٹرین زون پر کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کا عمل دن رات جاری ہے۔ اس کے علاوہ پارکنگ ایریا اور دربار کے پیازہ پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس منصوبے کا بھی معائنہ کیا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مجموعی طور پر 37 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پائل ورک کا 85 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔
بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ وہاں سولر لائٹس کی تنصیب اور سیٹنگ ایریا پر بھی کام جاری ہے۔ مزید برآں ریلوے اسٹیشن کے اطراف اور سرکلر روڈ پر فساڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔