دورے کے دوران چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
طاہر فاروق نے پلازہ کے بالائی حصے میں سیٹنگ ایریا کے کاموں کا معائنہ کیا اور وہاں لگائی جانے والی لائٹس اور ٹائلز کے نمونے بھی دیکھے۔ انہوں نے تینوں بیسمنٹ میں جاری فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے مال روڈ سے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ تک رابطہ سڑک پر اسفالٹ کرنے اور پارکنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پینٹ اور فلورنگ سمیت پلازہ سے منسلک دیگر تعمیراتی کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے کا بھی کہا۔
طاہر فاروق نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ دورے کے موقع پر ٹیپا، نیسپاک، کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔