تاریخ اشاعت: June 11, 2026 - 5:27 PM
Decision Taken to Simplify Land Acquisition Process in LDA City, One Window Cell Made Functional
ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن عمل آسان بنانے کا فیصلہ، ون ونڈو سیل فعال
▫️ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پیلرا اور ڈی سی لاہور کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ، شہریوں سے مسائل دریافت کیے
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن کے عمل کو آسان، شفاف اور شہریوں کے لیے سہل بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پیلرا) اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا، جہاں موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کے پراسیس کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے ایل ڈی اے سٹی میں قائم ون ونڈو سیل کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی۔ دونوں افسران نے شہریوں سے لینڈ ایکوزیشن کے عمل میں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ عملے کو شہریوں کی فوری رہنمائی اور معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پیلرا اور ریونیو سٹاف کی معاونت سے لینڈ ایکوزیشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی دستیابی سے لے کر ادائیگیوں تک ہر مرحلے میں شہریوں کی مکمل رہنمائی اور مدد کی جائے گی تاکہ انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی سی لاہور علی اعجاز نے کہا کہ ریونیو اور ایل ڈی اے کا عملہ دفتری اوقات کے دوران ون ونڈو سیل میں موجود رہے گا، جبکہ ڈی جی پیلرا اکرام الحق کے مطابق شہریوں کی سہولت اور شفافیت کے لیے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پیلرا اور ڈی سی لاہور کی زیر صدارت لینڈ ایکوزیشن سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے، ریونیو افسران، رنگ روڈ اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں لینڈ ایکوزیشن کے لیے مطلوبہ ریکارڈ، دستاویزات اور ادائیگیوں کے عمل کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مطلوبہ ریکارڈ سے متعلق تمام محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل پر موجود ہوں گے، جس کے بعد شہریوں کو دستاویزات کے حصول کے لیے مختلف محکموں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے اجلاس کو لینڈ ایکوزیشن کے عمل، ریکارڈ کی دستیابی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔