تاریخ اشاعت: November 17, 2026 - 12:01 PM
Development Projects Worth Billions Underway in Jaranwala, Focus on Roads and Sewerage Infrastructure
جڑانوالہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، سڑکوں اور سیوریج نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ
▫️ سڑکوں کی کارپٹنگ، سیوریج نظام کی بہتری اور گلیوں میں معیاری ٹف ٹائلز کی تنصیب اہم ترقیاتی ترجیحات میں شامل
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری کے ہمراہ جڑانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر جڑانوالہ کے 150 دیہات میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ 60 دیہات کو گیس کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، اسکولوں کی بہتری اور گلیوں کی بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں، جن کا مقصد شہری اور دیہی آبادی کو بہتر بنیادی ڈھانچہ اور ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت، معیاری تعمیراتی کام اور مقررہ مدت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر بھی جلد پیش رفت کی جائے گی، جبکہ عوام سے کیے گئے ترقیاتی وعدوں کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا۔