تاریخ اشاعت: February 24, 2026 - 2:43 PM
DG LDA Tahir Farooq Visits Ongoing Development Projects
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
▫️ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلا گنبد، داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔
لاہور: حسنین اولکھ، نمائندہ خصوصی | ری نیوز پاکستان ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئ...
ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد منصوبے کی بیسمنٹ تھری کے تمام پہلوؤں پر ترقیاتی کام جاری، بیسمنٹ تھری کے 25 فیصد ایریا پر سلیب جلد ڈال لی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن سے حاجی کیمپ کی جانب فٹ پاتھ پر کام جاری، ریلوے کی وال، ایک موریہ پل پر بیوٹیفکیشن کے کام بھی بیک وقت جاری ہیں جبکہ سرکلر روڈ کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے اور کنٹریکٹر کو ٹائم لائن کے مطابق اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پیڈسٹرین انڈرپاس کی سلیب آئندہ دو سے تین روز میں ڈالنے، پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر اور واک ویز میں ترقیاتی کام مزید کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے کو بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور اطراف میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔