تاریخ اشاعت: October 14, 2026 - 5:12 PM
DG LDA Visits Raiwind Tablighi Centre, Directs Restoration of Routes for Annual Gathering
ڈی جی ایل ڈی اے کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ، اجتماع کے روٹس کی بحالی کی ہدایت
▫️سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں : طاہر فاروق
لاہور : ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کا دورہ کیا اور سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل اطراف کی سڑکوں اور اجتماع کے روٹس سے منسلک مرمت و بحالی کے مسائل کا ...
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کا دورہ کیا اور سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل اطراف کی سڑکوں اور اجتماع کے روٹس سے منسلک مرمت و بحالی کے مسائل کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر بھی موجود تھے۔ تبلیغی مرکز کی انتظامیہ نے بتایا کہ سالانہ تبلیغی اجتماع آئندہ ماہ نومبر میں منعقد ہوگا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے متعلقہ ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ اجتماع سے قبل مرمت و بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ شرکا کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔