ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

849 news articles

ڈی ایچ اے الیکشن: عوامی بزنس گروپ کا پہلا باضابطہ اجلاس، 50 کے قریب رجسٹرڈ ڈیلرز کی گروپ میں شمولیت کا اعلان

ڈی ایچ اے الیکشن: عوامی بزنس گروپ کا پہلا باضابطہ اجلاس، 50 کے قریب رجسٹرڈ ڈیلرز کی گروپ میں شمولیت کا اعلان

▫️ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، آ ئندہ ہر ہفتے سرپرائز دینگے: اسد مرزا جنرل سیکرٹری عوامی بزنس گروپ

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان ڈی ایچ اے لاہور میں ڈیلرز کمیونٹی کے معروف کاروباری گروپ 'عوامی بزنس گروپ' کا اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے آ ئندہ انتخاب کے حوالے سے پہلا باضابطہ اجلاس یوا۔

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان
ڈی ایچ اے لاہور میں ڈیلرز کمیونٹی کے معروف کاروباری گروپ 'عوامی بزنس گروپ' کا اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے آ ئندہ انتخاب کے حوالے سے پہلا باضابطہ اجلاس یوا۔ جس کا انعقاد ڈی ایچ اے فیز ون کے کلب میں کیا گیا۔ اجلاس میں 50 کے قریب رجسٹرڈ ڈیلرز نے عوامی بزنس گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین عوامی بزنس گروپ شاہان شیخ ، صدر فاروق شیخ جنرل سیکرٹری اسد مرزا، مرکزی رہنما عقیل عباس ملک، شعیب کھوکھر و دیگر قائدین نے گروپ میں نئی شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہار پہنائے اور انہیں خوش امدید کہا۔ چیئرمین شان شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر گروپس کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی دعوت دیتے ہیں، اس اے جی ایم کے بعد عوامی بزنس گروپ کی موجودہ باڈی تحلیل ہو جائے گی اور مشاورت اور اکثریتی رائے کے ساتھ نئے فیصلے کریں گے اور اگے بڑھیں گے اور الیکشن کی حکمت عملی وضع کریں گے کہ آیا کسی دیگر گروپ کو الیکشن میں سپورٹ کرنا ہے یا خود ہی مکمل تیاری کیساتھ الیکشن میں اترنا ہے۔ اسد مرزا نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ہمارا گروپ ایک نظریاتی گروپ ہے جو کمیونٹی کی خوشحالی اور فلاح کے لیے کام کیا ہے اس الیکشن میں نہ روایت چلے گی نہ دوستی نہ برادری اور نہ پیسہ کسی کے کام ائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گروپ جوائن کرنے والے تمام رئیلٹرز کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اس طرح کے سرپرائز ہم آ گے بھی دیتے رہیں گے۔ عقیل عباس ملک نے کہا کہ 50 کے قریب رجسٹرڈ ووٹرز نے اج ہمیں جوائننگ دی ہے، ہم ہر ہفتے کی بنیاد پر انشاء اللہ سرپرائز دیں گے۔تقریب کے اختتام پر پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ عوامی بزنس گروپ کمیونٹی میں ایک اچھی ساکھ رکھتا ہے جو یقیناً آ ئندہ الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں