تاریخ اشاعت: October 15, 2026 - 2:28 PM
DHA Estate Agents Association to Hold AGM on October 24; Elected Body to Present Performance Report
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اے جی ایم 24 اکتوبر کو ہوگی، منتخب باڈی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریگی
▫️ ایجنڈے کی کاپیاں ممبران کو ارسال، ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف کی ممبران سے باہمی احترام اور کاروباری تعلقات برقرار رکھنے کی اپیل
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستانڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس میں منتخب باڈی اپنی کارکردگی رپورٹ ممبران کے سامنے پیش کرے گی۔
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس میں منتخب باڈی اپنی کارکردگی رپورٹ ممبران کے سامنے پیش کرے گی۔ اجلاس میں اب تک کیے گئے کاموں، بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مزید توجہ کے متقاضی امور پر بات کی جائے گی، جبکہ ممبران کو مثبت انداز میں اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف نے ' ری نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمیونٹی ممبران کے نام اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سالانہ جنرل میٹنگ کے ایجنڈے کی ترسیل شروع کی جا چکی ہے اور توقع ہے کہ بیشتر ارکان کو اس کی کاپی موصول ہو گئی ہوگی۔ جن ممبران کو کسی وجہ سے ایجنڈا نہیں مل سکا، وہ رابطہ کرکے اسے پی ڈی ایف یا ہارڈ کاپی کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اے جی ایم میں صرف ممبر اداروں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) شرکت کر سکیں گے۔ شرکاء سے وقت کی پابندی کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اجلاس میں اپنی آراء اور تجاویز تعمیری انداز میں پیش کریں، تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے مؤثر تبادلۂ خیال ہو سکے۔
پیغام میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ کسی بھی ادارے میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ منتخب باڈی اجلاس کے دوران اپنی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ان پہلوؤں کو بھی ممبران کے سامنے رکھے گی جن پر مزید کام کی ضرورت ہے۔
سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد انتخابی سرگرمیاں تیز ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیتے وقت باہمی احترام اور پیشہ ورانہ تعلقات کا خیال رکھیں۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی ناراضی یا تعلقات کی خرابی کا سبب نہ بننے دیا جائے۔
پیغام میں زور دیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کے ارکان کے لیے ایک دوسرے کی عزت اور کاروباری روابط کا تحفظ ضروری ہے۔ انتخابی مقابلے اور اختلافِ رائے کے باوجود باہمی تعلقات برقرار رکھ کر ہی ایک مضبوط اور متحد کاروباری کمیونٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔