لاہور : ریاض حسین
ری نیوز پاکستان
ڈی ایچ اے اسٹیٹ
ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ اور موجودگی ایسوسی ایشن کی آ خری 24 اکتوبر
کو ہو رہی ہے ۔ اس کے لیے ایسوسی ایشن کی طرف سے کم و بیش تمام ممبران ڈیلرز کو ایجنڈے
کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں جس میں سالانہ آڈٹ رپورٹ بھی شامل ہے۔ سابق صدر ایسوسی ایشن طلعت احمد میاں نے
کہا ہے کہ رپورٹ میں متعدد خامیاں ہیں، ہم اسے مسترد کرتے ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے
سابق ڈائریکٹر فنانس ظاہر جان کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس آ
ڈٹ رپورٹ میں 35 لاکھ روپے کا خسارہ دکھایا گیا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ایسوسی ایشن
نے کون سی رقم کب اور کہاں خرچ کی۔ ظاہر جان نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کیبنٹ سے منظور
نہیں کروائی گئی، اس پر آڈیٹر کی ڈیٹ آف اتھینٹیکیشن بھی نہیں ہے، صفحہ نمبر بھی نہیں لگائے گئے، یہ بنیادی طور
پر آ ڈٹ رپورٹ ہی نہیں لگتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر صفحے کا attested ہونا ضروری ہے، بیلنس شیٹ میں اماؤنٹ کا واضح فرق ارہا ہے،
آمدن اور اخراجات کی تفصیلات میں ابہام موجود ہے۔ ظاہر جان نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مناسب طریقے سے تیار نہیں کی
گئی، اگر فرض کیا الیکشن تین سال تک چلے جاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسوسی ایشن
دیوالیہ ہو چکی ہوتی۔ کلوزنگ انہوں نے کہا
کہ اس میں 35 لاکھ کا خسارہ دکھایا گیا ہے ہمیں سمجھ نہیں اتی کہ یہ رقم کب اور
کہاں خرچ ہوئی