تاریخ اشاعت: October 30, 2026 - 12:01 PM
Islamabad : Kashmir Chowk Underpass 78% Complete After 20 Days
اسلام آباد : کشمیر چوک انڈر پاس کا 78 فیصد کام 20 روز میں مکمل
▫️ انڈر پاس کے اطراف 6 ہزار درخت لگانے، لینڈ سکیپنگ اور آرائشی لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد | ری نیوز ڈسٹرکٹ کارسپانڈنٹ اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس کا 78 فیصد کام 20 روز میں مکمل کرنے کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس کا 78 فیصد کام 20 روز میں مکمل کرنے کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے دورے کے موقع پر بتایا کہ اسلام آباد کے کشمیر چوک انڈر پاس کا 78 فیصد تعمیراتی کام 20 روز میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام مقررہ مدت کے اندر جلد مکمل کیا جائے۔
حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ انڈر پاس 30 روز کی مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ سڑک کی تعمیر، سفالٹ بچھانے اور شجرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ لائٹ پولز اور فکسچرز نصب کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے انڈر پاس کے اطراف لینڈ سکیپنگ اور آرائشی روشنیوں کا انتظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے گرد 6 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
انڈر پاس سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو سہولت ملنے کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمدورفت بھی آسان ہونے کی توقع ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔