تاریخ اشاعت: November 18, 2026 - 5:01 PM
Karachi Metropolitan Corporation Announces 8 Development Projects Worth Over Rs1 Billion
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 1 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
▫️ کے ایم سی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، سرکاری عمارتوں کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر ایک ارب ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی تخمینی لاگت سے 8 ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم منصوبوں میں ملیر 15 سے دارالقرآن تک 26 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر، گڈاپ میں 19 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر اور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش و اپ گریڈیشن کے لیے 24 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیگر منصوبوں میں لائبریریوں، کمیونٹی سینٹر، زچہ و بچہ مرکز کی بحالی اور مختلف سڑکوں کی مرمت و بہتری شامل ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے متعلقہ ٹھیکیداروں سے 11 دسمبر 2026 تک الیکٹرانک بولیاں طلب کر لی ہیں۔ تمام منصوبے فی الحال ٹینڈرنگ کے مرحلے میں ہیں اور تعمیراتی کام کا آغاز خریداری و ٹھیکوں کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں سڑکوں کے رابطہ نظام، عوامی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری متوقع ہے۔