تاریخ اشاعت: October 30, 2026 - 2:01 PM
LDA Allots Plot Numbers to 68 Successful Candidates
ایل ڈی اے کی قرعہ اندازی میں کامیاب 68 امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ
▫️ 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون کے پلاٹ مل گئے
لاہور : ریاض حسین چیف رپورٹر، ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی ہدایت پر 9 ستمبر کو ہونے والی کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی چھٹی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی ہدایت پر 9 ستمبر کو ہونے والی کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی چھٹی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ کر دیے گئے۔ 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے والے 68 امیدواروں کو پلاٹ نمبر دیے گئے۔
پلاٹ نمبروں کی الاٹمنٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس، جوہر ٹاؤن میں ہوئی۔ اس میں ایل ڈی اے سٹی بزنس بے کے 4 مرلے کے 25 کمرشل پلاٹ، ایل ڈی اے ایونیو ون کمرشل زون کے 5 مرلے کے 30 کمرشل پلاٹ اور جوہر ٹاؤن بلاک K کے 5 مرلے کے 13 رہائشی پلاٹ شامل تھے۔
ایل ڈی اے کے مطابق قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے سوڈو کوڈ کے ذریعے شفاف انداز میں کرائی۔ کامیاب امیدوار اپنے پلاٹ نمبر ایل ڈی اے کی ویب سائٹ lda.gop.pk پر چیک کر سکتے ہیں۔ طاہر فاروق نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے اپنی اسکیموں میں پلاٹ تین سال کی آسان اقساط پر فراہم کر رہا ہے۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔