تاریخ اشاعت: October 29, 2026 - 1:01 PM
LDA DG Reviews Pine Sector Ahead of Its Launch
ڈی جی ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے سٹی کے پائن سیکٹر کا دورہ، جلد لانچنگ کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا
▫️ پلاٹس آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کرنے ، ترقیاتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے پائن سیکٹر کا دورہ کیا اور اس کی جلد لانچنگ کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
لاہور | ریاض حسین، چیف رپورٹر ری نیوز پاکستان
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے پائن سیکٹر کا دورہ کیا اور اس کی جلد لانچنگ کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
پائن سیکٹر میں دو کنال، آٹھ مرلہ، چھ مرلہ اور چار مرلہ کے کمرشل پلاٹس جلد مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک کنال کے رہائشی پلاٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ پائن ایونیو پر واقع کمرشل اور رہائشی پلاٹس آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے, پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک اہم موقع ہوگا، جبکہ یہاں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس پر مشتمل پریمیئر رہائشی بلاک بھی قائم کیا جائے گا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے ڈی جی ایل ڈی اے کو سائٹ پلان پر بریفنگ دی حکام نے بتایا کہ پائن سیکٹر میں ترقیاتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ دورے کے دوران طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کے مجوزہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا اور پائن سیکٹر کے مارکیٹنگ اور ڈویلپمنٹ پلان کا روڈ میپ جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر، چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹروپولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔